اسے مجھ سے محبت تھی مصطفیٰ ارباب 07 ستمبر 2020 شیئر کریں ایک دل جو میرا مسکن تھا مجھے وہاں سے دل بدر کر دیا گیا اسی لڑکی کے حکم پر جس کا وہ دل تھا اسے مجھ سے محبت تھی اسی لیے وہ اپنے ہم راہ مجھے لے جانا نہیں چاہتی تھی دل بدری کے باعث میں اس کے ساتھ دفن نہیں ہو سکا