mustafa arbab

مصطفیٰ ارباب

مصطفیٰ ارباب کی نظم

    خوابوں کا چھکڑا

    رات ہوتے ہی خوابوں کا چھکڑا چل پڑتا ہے چھکڑے میں بہت سارے خواب ہوتے ہیں خوابوں کا چھکڑا ترتیب کے ساتھ خواب بانٹنے لگتا ہے ہر شخص تک اس کا خواب پہنچ جاتا ہے ساری رات لوگ خواب کے خمار میں رہتے ہیں صبح کاذب ہوتے ہی چھکڑا خوابوں کو وصول کرتا ہے مجھے خواب میں بھی بہت سارے خواب ملتے ...

    مزید پڑھیے

    شاعر

    جو باتیں یہ لوگ کرتے ہیں کوئی اور انہیں بیان نہیں کر سکتا ان کے اندر ایک دنیا آباد ہے جہاں ہونے والی ہر بات ہر واقعہ مکمل جزئیات کے ساتھ وہ ہمیں تحریری طور پر پیش کر دیتے ہیں شاعر اپنے اندر کی ریاست کے غدار ہوتے ہیں وہ ایک مخبر سے زیادہ کوئی وقعت نہیں رکھتے

    مزید پڑھیے

    تم جو چاہو کر سکتی ہو

    تم جو چاہو کر سکتی ہو میرے ہونٹوں کو شکوے کی عادت نہیں تمہیں لگتا ہے میرے دل سے بہتر کوئی اور دل موجود ہے تو چلی جاؤ تمہاری خوشی ہی میری خوشی ہے تمہارے نکلتے ہی میں اپنے دل پر تالا لگا کر چابی ریگستان میں پھینک آؤں گا تم جو چاہو کر سکتی ہو میرے دل سے اپنے نام کی تختی نہیں ہٹا ...

    مزید پڑھیے

    ایک اور آدمی

    ہم ایک جہنم میں رہتے ہیں نہ جانے کہاں سے آگ لہراتی ہوئی آتی ہے حدت سے ہمارے بدن جھلسنے لگتے ہیں تپش ہماری سانسوں میں شامل ہو گئی ہے میں سلگنے سے بچنے کے لیے ایک آدمی کی آڑ میں ہو جاتا ہوں وہ مجھ سے پہلے سلگے گا میں اضافی لمحے ملنے پر اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور بھول جاتا ہوں ایک ...

    مزید پڑھیے

    ایک اداس نظم

    ایک اداس نظم مجھ سے کفن مانگتی ہے وہ مزید جینا نہیں چاہتی میں اسے بہت سمجھاتا ہوں وہ ضد کرنے لگتی ہے میں کفن خریدنے کے لیے گھر سے نکل پڑتا ہوں کوئی بھی اپنی نظم کو آنکھوں کے سامنے مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا میں کفن نہیں خریدتا خود کو مار ڈالتا ہوں نظم کفن کے بغیر اپنے آپ کو نہیں ...

    مزید پڑھیے

    بیان

    میں نے کبھی نہیں ناپا بات کی بلندی کو دانش نے مجھے جہالت سے روشناس کرا دیا کسی بھی مقابلے میں میرا نام نہیں ہوتا میں ایک وسوسے کی طرح زندگی کے آس پاس رہتا ہوں مجھ سے بیان ہی نہیں ہوتی ایک دل کی داستان میں نے محبت سے سیکھ لیا ہے ناکام کیسے ہوتے ہیں

    مزید پڑھیے

    بگولا

    میں ایک بگولے میں رہتا ہوں مجھے نہیں معلوم میں اس کے اندر کیسے آ گیا بہت تیز گھومتا ہے یہ ایک پل بھی نہیں رکتا تنہا کر دیتا ہے یہ بگولا کسی کو بلا بھی نہیں سکتے اس بگولے کے اندر ایک چکر میں رہتے ہوئے کچھ بھی معلوم نہیں ہوتا پتا ہی نہیں چلتا بگولا خوشی کا ہے یا غم کا ایک طرف ہو ...

    مزید پڑھیے

    بوجھ

    میں دکھ کا بوجھ اٹھائے ایک مدت سے چل رہا ہوں لگتا ہے کسی بھی وقت میری گردن ٹوٹ جائے گی میں سستانا چاہتا ہوں کوئی میرا بوجھ نہیں بٹا سکتا سب کے سر پہ ایک وزنی ٹوکرا رکھا ہوا ہے کوئی نفرت کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے کسی سے محبت نہیں سنبھالی جا رہی ہم سب مزدور ہیں بوجھ اٹھانا ہمارا کام ...

    مزید پڑھیے

    کومل جذبے

    محبت ہمارے دلوں میں اکثر ابھرتی ہے اس سے لطف اندوز ہوتے رہو پڑوسیوں کا خلوص ایک پھول ہے اس کی مہک میں تمہارا بھی حصہ ہے رشتہ ایک تعلق ہے اور تعلق ہمیں زندہ رہنے میں مدد دیتا ہے جذبے چاند کا ہالہ ہیں انہیں محسوس کرو اپنی انگلیوں کی پوروں سے انہیں سہلاتے رہو احتیاط سے سلیقے ...

    مزید پڑھیے

    میرے پاس بہت سی باتیں ہیں

    میرے پاس بہت سی باتیں ہیں جو میں نے زندگی سے کشید کیں چاہے اچھی ہو یا بری بات سنانے کے لیے ہوتی ہے اور میں نے ایسا نہیں کیا بات زندگی کی امانت ہے جسے لوٹانا پڑتا ہے میں باتوں کو پٹے باندھ کر جمع کرتا رہا باتوں کا باڑا وسیع ہوتا چلا گیا اور میرا سرور بھی ایک روز ایک بات مجھ پر ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 3