mustafa arbab

مصطفیٰ ارباب

مصطفیٰ ارباب کی نظم

    ہم

    ہم بہت چھوٹے ہیں ہمارے خواب ہم سے بھی چھوٹے ہیں ہمیں ممانعت کی جاتی ہے خود سے بڑا خواب دیکھنے کی ہمارے خواب اتنے چھوٹے ہیں کہ ہم بھی ان میں داخل نہیں ہو سکتے

    مزید پڑھیے

    تمہیں غصہ آتا ہے

    تمہیں غصہ آتا ہے میری بھولنے کی عادت پر میں تمہارے پاس نظموں کی کتاب بھول جاتا ہوں تم اسے لوٹا دیتی ہو میں اپنی عینک تمہارے پاس بھول جاتا ہوں تم اسے لوٹا دیتی ہو میں اپنا قلم تمہارے پاس بھول جاتا ہوں تم اسے لوٹا دیتی ہو مجھے بھی تمہاری طرح اپنی بھولنے کی عادت پر غصہ آتا ہے میں کچھ ...

    مزید پڑھیے

    زبان

    مجھے صرف نفرت کی زبان آتی ہے نفرت کا لغت نویس بن کر میں اپنی زبان بھول چکا ہوں محبت میری ماں بولی تھی مگر زندہ رہنے کے لیے مجھے نفرت کی زبان سیکھنی پڑی میں ایک لڑکی کو تلاش کر رہا ہوں وہ مجھے محبت کی متروک زبان سکھا دے گی ایک لڑکی اپنی ماں بولی کبھی نہیں بھولتی

    مزید پڑھیے

    میرا لمس

    تمہارا احساس سفید ریشم سے بنا ہوا ہے میں اسے چھونے سے ڈرتا ہوں میرا لمس اسے میلا نہ کر دے احساس سے زیادہ اجلی لڑکی تمہاری اجلاہٹ ہی تمہارا وصف ہے تم تو خود بھی اپنے آپ تک نہیں پہنچ سکیں میں تم سے پہلے تم تک کیسے پہنچوں میرا میلا پن مسلسل تمہیں گھور رہا ہے

    مزید پڑھیے

    دہکتی ہوئی یاد

    میرے بدن سے ٹکراتی ہے اس کا لمس مجھے پاگل سا بنا دیتا ہے میں چیخ پڑتا ہوں گوشت جلنے کی بو فضا میں پھیلنے لگتی ہے میری آنکھوں میں رہنے والے آنسوؤں میں ایک چھناکے کے ساتھ دہکتی ہوئی یاد سرد ہونے لگتی ہے میں آس پاس کے منظر نامے کو دیکھتا ہوں جو بدلا ہوا ہوتا ہے میں سرد پڑنے والی یاد ...

    مزید پڑھیے

    گالی

    میں کبھی نہیں جان سکا گالی جذبے کی کون سی سطح ہے میں نے کبھی گالی نہیں دی مگر مجھے ہمیشہ گالیوں سے دلچسپی رہی میں ہر روز ہر طرح کی گالیاں سنتا ہوں گالی کسی کو بھی دی جائے اسلوب میں عورت ضرور آتی ہے میری ساری زندگی لفظوں کے درمیان گزری مجھے ہمیشہ لفظ نظر آتے ہیں گالی لفظوں کی ایک ...

    مزید پڑھیے

    لڑکی کے آنسو

    سب سے زیادہ آنسو ہوتے ہیں ایک لڑکی کے پاس اس کے اندر ایک برفانی سلسلہ ہے مرد ایک گرم ہوا ہے اس کے چلتے ہی برف پگھلنے لگتی ہے لڑکی اپنے آنسو کبھی دوسروں میں نہیں بانٹتی اس کے آنسو تحلیل ہو کر پھر سے برفانی سطح پہ آ جاتے ہیں مسکراتی ہوئی لڑکی بھی آنسوؤں سے بھری ہوئی ہوتی ہے اس کے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3