جمنا میں کل نہا کر جب اس نے بال باندھے
جمنا میں کل نہا کر جب اس نے بال باندھے ہم نے بھی اپنے دل میں کیا کیا خیال باندھے ایسا شکوہ اس کی صورت میں ہے کہ ناگہ آوے جو سامنے سے دست مجال باندھے آنکھوں سے گر کرے وہ زلفوں کو ٹک اشارہ آویں چلے ہزاروں وحشی غزال باندھے عیسیٰ و خضر تک بھی پہنچے اجل کا مژدہ تو تیغ اگر کمر پر بہر ...