Mulla Nasruddiin

ملا نصر الدین

ملا نصر الدین کی رباعی

    گدھا گھر پر نہیں ہے

    ملا جی کے ایک پڑوسی نے تھوڑی دیر کے لیے ان کا گدھا مانگا۔ ملا جی اپنا گدھا دینا نہیں چاہتے تھے۔ انہوں نے بہانہ کیا۔ ’’گدھا یہاں نہیں ہے۔‘‘ اسی وقت مکان کے پیچھے سے گدھے کے رینگنے کی آواز سنائی دی۔ پڑوسی نے شکایت کی۔ ’’ملا جی، آپ نے تو کہا تھا کہ گدھا نہیں ہے اور یہاں تو گدھے ...

    مزید پڑھیے

    گوشت کہاں گیا

    ایک دن ملا نصرالدین بکری کا گوشت لے کر آئے اور بیوی کو جلدی سے پکانے کی ہدایت کر کے واپس چلے گئے۔ بیوی نے گوشت پکایا۔ اتنے میں ان کی دو سہیلیاں آگئیں۔ بیوی نے انہیں کھانا کھلایا اور خود بھی کھایا۔ سارا گوشت ختم ہوگیا۔ ملا جی واپس آئے تو ان کے سامنے دال لاکر رکھ دی۔ انہوں نے ...

    مزید پڑھیے

    ہمنوا گدھا

    ایک مرتبہ ملا جی گدھے پر ترکاری لاد کر بیچنے کے لیے نکلے۔ جب وہ آواز لگاتے تو گدھا بھی ساتھ ساتھ رینگتا اور ان کی آواز سنائی نہ دیتی۔ وہ ایک سڑک پر پہنچے جہاں بہت بڑا مجمع تھا۔ انہوں نے بہت زور سے صدا لگائی اور گدھا بھی ان کے ساتھ ساتھ اتنے زور سے رینگا کہ ان کی آواز بالکل دب کر ...

    مزید پڑھیے

    جو کہہ دیا سو کہہ دیا

    ایک بار ایک آدمی نے ملا جی سے پوچھا۔ ’’آپ کی عمر کیا ہے؟‘‘ انہوں نے کہا۔ ’’چالیس سال‘‘۔ بات آئی گئی ہوئی۔ کوئی دس سال گزر گئے۔ پھر کسی نے ان سے پوچھا۔ ’’آپ کی عمر کیا ہے؟‘‘ ملا جی نے پھر وہی جواب دیا۔ ’’چالیس سال‘‘ اس وقت ان کے پاس کچھ وہ لوگ بھی کھڑے تھے جنہوں نے ان ...

    مزید پڑھیے