جو کہہ دیا سو کہہ دیا

ایک بار ایک آدمی نے ملا جی سے پوچھا۔ ’’آپ کی عمر کیا ہے؟‘‘ انہوں نے کہا۔ ’’چالیس سال‘‘۔ بات آئی گئی ہوئی۔ کوئی دس سال گزر گئے۔ پھر کسی نے ان سے پوچھا۔ ’’آپ کی عمر کیا ہے؟‘‘ ملا جی نے پھر وہی جواب دیا۔ ’’چالیس سال‘‘ اس وقت ان کے پاس کچھ وہ لوگ بھی کھڑے تھے جنہوں نے ان کا دس برس پہلے کا جواب سنا تھا۔ انہوں نے کہا۔ ’’دس برس پہلے بھی آپ نے یہی کہا تھا کہ میں چالیس سال کا ہوں۔‘‘ ملا جی نے جواب دیا۔ ’’بالکل ٹھیک ہے، آدمی کو اپنے قول پر قائم رہنا چاہئے۔‘‘