ہمنوا گدھا
ایک مرتبہ ملا جی گدھے پر ترکاری لاد کر بیچنے کے لیے نکلے۔ جب وہ آواز لگاتے تو گدھا بھی ساتھ ساتھ رینگتا اور ان کی آواز سنائی نہ دیتی۔ وہ ایک سڑک پر پہنچے جہاں بہت بڑا مجمع تھا۔ انہوں نے بہت زور سے صدا لگائی اور گدھا بھی ان کے ساتھ ساتھ اتنے زور سے رینگا کہ ان کی آواز بالکل دب کر رہ گئی۔ اس پر ملا جی کو غصہ آگیا۔ انہوں نے گدھے کے ڈنڈا مار کر کہا۔ ’’بتا ترکاری میں بیچ رہا ہوں یا تو؟‘‘