محب وفا کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    خوابوں کی دسترس میں نہ آنکھوں کی حد میں ہے

    خوابوں کی دسترس میں نہ آنکھوں کی حد میں ہے امکان وصل گرد مسافت کی زد میں ہے لکھا ہوا تھا ہجر ہمارے نصیب میں یہ استناد تیری تمنا کے رد میں ہے دشت غم فراق میں بھٹکے ہوئے ہیں ہم صد شکر تیری یاد ہماری رسد میں ہے اہل جنوں ہیں رزم گہہ حق میں جاں بکف تلقین دست بستگی بزم خرد میں ہے میں ...

    مزید پڑھیے

    محاذ نور سے یکسر ہٹا دئے گئے ہم

    محاذ نور سے یکسر ہٹا دئے گئے ہم مثال شمع سحری بجھا دئے گئے ہم سروں کی فصل پہ شاید زکوٰۃ واجب تھی سو اس نصاب سے اب کے گھٹا دئے گئے ہم مکین خلد ہیں ہم بھی نسب کی نسبت سے زمیں پہ حسب مشیت بسا دئے گئے ہم وصال و ہجر بھی ہیں فیصلے نصیبوں کے کسی سے بچھڑے کسی سے ملا دئے گئے ہم بدن کے ...

    مزید پڑھیے

    زبان حال پہ صبر و رضا کے لہجے میں

    زبان حال پہ صبر و رضا کے لہجے میں نوائے غم ہے ترے بے نوا کے لہجے میں یہ پائے جبر سے روندی ہوئی تمنائیں ہیں محو گریۂ پیہم دعا کے لہجے میں ہوا کا شور گراں ہے سماعت گل پر سو میں ہوں تجھ سے مخاطب صبا کے لہجے میں وقار عہد محبت، لحاظ شرط وفا شکست خوردہ پڑے ہیں انا کے لہجے میں یہ شعر ...

    مزید پڑھیے

    تیرہ شبی کو نور میسر نہ ہو سکا

    تیرہ شبی کو نور میسر نہ ہو سکا میرا چراغ ماہ منور نہ ہو سکا تم بھی تو میرے عشق کی زینت نہ بن سکے میں بھی تمہارے حسن کا زیور نہ ہو سکا رکھ دی ہے میں نے جسم کی رگ رگ نچوڑ کر لیکن وہ میری ذات سے باہر نہ ہو سکا پہلو میں ناز و عشوۂ مہوش تو ہے مگر اے یاد رفتگاں ترا ہمسر نہ ہو سکا اک ...

    مزید پڑھیے

    زندان روز و شب میں اسیر حیات ہوں

    زندان روز و شب میں اسیر حیات ہوں اک عمر کٹ گئی ہے مگر بے ثبات ہوں دیکھو تو ایک ذرہ ہوں اس کائنات کا سمجھو تو اپنی ذات میں اک کائنات ہوں تو ماورا عرش و زمین و زمان ہے میں تیرے اذن کن سے سر شش جہات ہوں ہیں کعبۂ دروں میں بتان ہوائے نفس ہر چند کہ میں منکر لات و منات ہوں چلتی ہوا کے ...

    مزید پڑھیے

تمام