Mohammad Javed Anwar

محمد جاوید انور

پاکستان سے تعلق رکھنے والے اہم شاعر اور افسانہ نگار۔

A valuable name as a poet and story writer from Pakistan.

محمد جاوید انور کی رباعی

    عجیب لڑکی

    ’’ نہیں بھائی۔ میں نہیں مانتی۔ میں افسانہ لکھ رہی ہوں یا الجبرے کا سوال حل کر رہی ہوں جو آپ مجھے فارمولے پر فارمولاسکھانے سمجھانے پر تلے ہیں۔ شروع کی لائن پٹاخہ ہونی چاہیے، پھر زینہ زینہ کہانی آگے بڑھے ، کردار محدود ہوں، جزئیات پر زیادہ ارتکاز نہ ہو، تلمیحات، استعارات ، ...

    مزید پڑھیے

    نا رسائی

    میرے بھاری جوتے خزاں گزیدہ سوکھے پتوں کی احتجاجی آوازوں سے بے نیاز، انہیں روندتے چلے جا رہے تھے۔ میری کیفیت سے بے پروا زوال پذیر سورج نارنجی اُفق میں غروب سے قبل کی آخری رنگ ریزی میں مگن تھا۔ میں زرد پڑتی گھاس کے بیچ لیٹی گرد پوش پگڈنڈی پر خود کو گھسیٹتا اس کے قریب ہوتا جارہا ...

    مزید پڑھیے

    نظر بد

    اب جبکہ مںئ ایک طویل عمر گزار چکا ۱پنی سٹڈی مںت آسودہ ، پل پل اترتی شام کی آہٹ سنتا ہوں، سال خوردہ سابہ ششمص کی شاندار آرام کرسی مںر نمن دراز ، بڑے بڑے ، شفاف ششویں سے باہر کھڑکی پر سایہ کئے بوگن ویاما اور جھُومر بل کی شاخوں کو نرم ہوا سے جھُومتا دیکھتا ہُوں ، جو باہر آنگن مںی ...

    مزید پڑھیے

    غرض

    مجھے اس سے غرض نہیں کہ تمہارا اور کس سے کیا تعلق ہے۔ میں صرف اس سے غرض رکھتا ہوں اور اسی میں خوش ہوں کہ تم مجھ سے متعلق ہو۔ فرخ کی آواز میں تیقن نے فریدہ کی روح تک کو نہال کردیا۔ اُسے فرخ کی حسین، بھوری آنکھوں میں دنیا بھر کا خلوص ٹھاٹھیں مارتا نظر آیا۔ فریدہ نے محسوس کیا کہ فرخ ...

    مزید پڑھیے

    دشت ِ وحشت

    وہ مجھے سرحد تک جانے والی ٹرین کی منتظر ریلوے کے مخصوص بنچ پر بیٹھی ملی۔ بڑے اسٹیشن پر بہت رونق تھی۔ ہفتے میں دوبار سرحد تک ، جانے والی گاڑی نے علی الصبح نکلنا تھا۔ برادر ملک کے ساتھ مسافروں کی آمد و رفت کا بس ایک ہی رستہ کھلا تھا اور یہ ریل گاڑی اُسی سرحدی مقام تک جاتی تھی۔ مجھے ...

    مزید پڑھیے

    کُشتی

    ’’پھر میں نے اُسے کہا کہ زیور اتار کر رکھ لو‘‘۔ ’’وہ کیوں ؟ کیا کوئی کشتی ہونے جا رہی تھی؟‘‘۔ ہم تینوں حمید کے ساتھ جڑے بیٹھے تھے۔ آٹھویں کے سالانہ امتحانات سر پر تھے لیکن پھر بھی حمید کو شادی کے لئے چھٹیاں مل ہی گئیں۔ لیکن ملیں صرف چار اوروہ بھی اس لئے کہ ماسٹر جمال الدین ...

    مزید پڑھیے

    اجلے پاؤں، میلے پاؤں

    وہ میری قطار سے اگلی قطار میں میرے سامنے سے دائیں والی کرسی پر دونوں پاؤں اپنی رانوں تک سکیڑ کر سیٹ پر رکھے بیٹھی تھی۔ آلتی پالتی مارے نہیں بلکہ اپنی منحنی ، نازک ٹانگیں دوہری کئے ۔ اس کے لاغرسفید پاؤں مجھے بہت خوب صورت اور سبک لگ رہے تھے ۔ ایک پاؤں اجلا تھا اور ایک میلا۔ وہ ...

    مزید پڑھیے

    فیک

    میں جان گیا تھا کہ صبا اسماعیل ایک فیک آئی ڈی ہے لیکن میں اسے ان فرینڈ تک کرنے کو تیار نہیں تھا چہ جائیکہ بلاک کرتا۔ کچھ نشے اپنا جواز بھی ساتھ ہی لاتے ہیں اور ہوتے ہوتے جواز کے مرہون منت ہی نہیں رہتے ۔ صبا کی فرینڈز ریکوئیسٹ آنے پر میں نے کئی مشترک دوستوں کے فہرست میں ہونے کی ...

    مزید پڑھیے

    دروازہ

    کہہ دیا نا میں نے لکھنا چھوڑ دیا ہے۔ اس کے لہجے میں مایوسی ، تلخی اور احتجاج سب ملے ہوئے تھے ۔ آج جب وہ پاؤں گھسیٹتا، سر جھکائے ، ملگجے لباس اور بڑھی ہوئی ڈاڑھی کے ساتھ سڑک کی طرف کا جالی دار دروازہ آہستگی سے کھول کر اپنے پسندیدہ کونے تک پہنچا تو میں بھی وہیں جابیٹھا۔ وہ مجھے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2