Mohaamad Nasim Nawaz

محمد نسیم نواز

  • 1965

محمد نسیم نواز کے تمام مواد

4 غزل (Ghazal)

    ذرا سی بد گمانی دل میں نفرت ڈال دیتی ہے

    ذرا سی بد گمانی دل میں نفرت ڈال دیتی ہے وراثت بھائی بھائی میں عداوت ڈال دیتی ہے محبت کی نظر سے دیکھتا ہوں ماں کی جانب جب مرے حصے میں وہ قدموں کی جنت ڈال دیتی ہے کوئی ناز و ادا سے جیت لیتا ہے کسی کا دل کسی کی سادگی دل میں محبت ڈال دیتی ہے سنا ہے میں نے نیند آتی نہیں گر پیٹ خالی ...

    مزید پڑھیے

    دھڑکنے والا دل بھی تھم گیا ہے

    دھڑکنے والا دل بھی تھم گیا ہے چھڑا کر ہاتھ جب ہمدم گیا ہے تمہاری یاد کا ہلکا سا جھونکا مری پلکوں کو کرکے نم گیا ہے خزاں جیسا لگا ہر ایک موسم وہ دل کو دے کے ایسا غم گیا ہے ادھر ماں نے خطائیں بخش دیں پھر ادھر بیٹے کا اس کے دم گیا ہے نوازؔ بے نوا تجھ کو مبارک بلندی پر ترا پرچم گیا ...

    مزید پڑھیے

    اے یار اب نہ دینا کوئی مشورہ مجھے

    اے یار اب نہ دینا کوئی مشورہ مجھے میں دیکھتا ہوں آئنہ اور آئنہ مجھے کیسے کروں بتا میں ترا شکریہ ادا تیرے فریب نے دیا اپنا پتہ مجھے ساحل کی بزدلی تو قدم روکتی رہی طوفاں کا شکریہ کہ دیا حوصلہ مجھے ہے چار دن کا حسن ترا اے زمیں کے چاند کہتا ہے بار بار یہی آئنہ مجھے وہ آج ایک چوٹ سے ...

    مزید پڑھیے

    کہاں میں زر کے سمندر تلاش کرتا ہوں

    کہاں میں زر کے سمندر تلاش کرتا ہوں خلوص و پیار کے پیکر تلاش کرتا ہوں تلاش کرتا نہیں دوسروں کے عیب کبھی خود اپنی ذات کے اندر تلاش کرتا ہوں میں دشمنی بھی کسی سے کروں تو کیسے کروں حریف قد کے برابر تلاش کرتا ہوں جلائے پیار کے دیپک بجھائے نفرت کے میں ان ہواؤں کا لشکر تلاش کرتا ...

    مزید پڑھیے