آرزو اور خواب لے جاؤ
آرزو اور خواب لے جاؤ ہر امانت جناب لے جاؤ ہجر ہم سے سہا نہ جائے گا ساتھ اپنے عذاب لے جاؤ کام آئیں گی تجربے کے لیے زندگی کی کتاب لے جاؤ آپ سے جو بھی خار کھاتے ہیں ان کی خاطر گلاب لے جاؤ ہر اندھیرے میں کام آئے گا علم کا آفتاب لے جاؤ آپ کو دے رہے ہیں دل اپنا اچھا ہے یا خراب لے ...