meenakshi jijivisha

مناکشی جی جی ویشا

مناکشی جی جی ویشا کے تمام مواد

8 غزل (Ghazal)

    آرزو اور خواب لے جاؤ

    آرزو اور خواب لے جاؤ ہر امانت جناب لے جاؤ ہجر ہم سے سہا نہ جائے گا ساتھ اپنے عذاب لے جاؤ کام آئیں گی تجربے کے لیے زندگی کی کتاب لے جاؤ آپ سے جو بھی خار کھاتے ہیں ان کی خاطر گلاب لے جاؤ ہر اندھیرے میں کام آئے گا علم کا آفتاب لے جاؤ آپ کو دے رہے ہیں دل اپنا اچھا ہے یا خراب لے ...

    مزید پڑھیے

    روح پہنے اک بدن سے مر رہے ہیں

    روح پہنے اک بدن سے مر رہے ہیں حرف جو میرے سخن سے مر رہے ہیں کوئی خواہش دل میں جل کر مر گئی ہے اور ہم اس کی جلن سے مر رہے ہیں خوشبوئیں جانے کیوں ہجرت کر رہی ہیں پھول جانے کس چبھن سے مر رہے ہیں مانگ لو کچھ ان سے تم ورنہ یہ تارے ٹوٹ کر یوں بھی گگن سے مر رہے ہیں جب سے باہر ذہن سے جینے ...

    مزید پڑھیے

    گر مانتے ہو اس کو خدا مطمئن رہو

    گر مانتے ہو اس کو خدا مطمئن رہو جو بھی ملا ہے جتنا ملا مطمئن رہو جب لشکر امید کو خوف شکست تھا تب آسماں سے آئی صدا مطمئن رہو عورت نے جب بھی بات کی اپنے حقوق کی دنیا نے ساتھ مل کے کہا مطمئن رہو ساگر ہے صرف دریا کی موزوں کے دم سے ہی اب یہ بھرم بھی ٹوٹ گیا مطمئن رہو تم پیڑ سے پھلوں ...

    مزید پڑھیے

    یہ جو لوٹی ہے چراغوں کو بجھا کے پیچھے

    یہ جو لوٹی ہے چراغوں کو بجھا کے پیچھے حوصلے اور کسی کے ہیں ہوا کے پیچھے چھوڑ کر اتنی حسیں دنیا کو دیوانے لوگ جانے کیا دیکھنے جاتے ہیں قضا کے پیچھے ٹھیک ہے اس نے دعا دی ہے تمہیں بھی لیکن اس کی خواہش بھی پتہ کرنا دعا کے پیچھے کام اتنی تو چلو آ گئی گویائی مری اس کی خوشبو ہے چلی آئی ...

    مزید پڑھیے

    ہم انہیں درد دل سناتے ہیں

    ہم انہیں درد دل سناتے ہیں وہ فقط ہاں میں ہاں ملاتے ہیں اپنے وعدوں کو بھول جاتے ہیں بے وفا وہ ہمیں بتاتے ہیں جن کے کردار میں ہیں داغ کئی وہ ہمیں آئنہ دکھاتے ہیں ساتھ دیتے نہیں کسی کا بھی ساتھ سب کے نظر جو آتے ہیں جس کی فطرت کو جانتے ہیں ہم اس سے امید کیوں لگاتے ہیں جن اندھیروں ...

    مزید پڑھیے

تمام