Meena Kumari Naz

مینا کماری ناز

فلم اداکارہ جنہیں ’ملکہ غم ‘ کہا جاتا ہے ۔ ’ تنہا چاند ‘ ان کا شعری مجموعہ ہے

Film actress known as "The tragedy queen". She published a book of poetry "Tanha Chaand".

مینا کماری ناز کی نظم

    ٹکڑے ٹکڑے دن بیتا

    ٹکڑے ٹکڑے دن بیتا دھجی دھجی رات ملی جس کا جتنا آنچل تھا اتنی ہی سوغات ملی رم جھم رم جھم بوندوں میں زہر بھی ہے امرت بھی ہے آنکھیں ہنس دیں دل رویا یہ اچھی برسات ملی جب چاہا دل کو سمجھیں ہنسنے کی آواز سنی جیسے کوئی کہتا ہو لے پھر تجھ کو مات ملی ماتیں کیسی گھاتیں کیا چلتے رہنا آٹھ ...

    مزید پڑھیے

    لالچ کو بھیک کا نام نہ دو

    لالچ کو بھیک کا نام نہ دو یہ قرض ہے اس کو قرض کہو اس وقت کی تم کچھ فکر کرو جب تمہیں یہ قرض چکانا ہے تب سایہ بھی نہ ساتھ ہوگا پھر یہ نہ کہنا گھبرا کے کہ ایک ہمارا سایہ تھا جو پہلے تھا وہ ؟؟؟

    مزید پڑھیے

    تھکا تھکا سا بدن

    آہ روح بوجھل بوجھل کہاں پہ ہاتھ سے کچھ چھوٹ گیا یاد نہیں نہ جانے کس کے چیخنے کی یہ آواز آئی اور احساس دراڑوں میں کیسے جا پہنچا نگر ویراں جھروکے خموش منڈیریں چپ خموشی اف کہ خلاؤں کا دم بھی گھٹنے لگا اچانک آ گئی ہو موت وقت کو جیسے ہائے رفتار کی نبضیں رکیں دل بیٹھ گیا کہاں شروع ہوئے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2