بچوں کی عید
عید کے دن کچھ چھوٹے بچے بھولے بھالے سیدھے سادے ایک جگہ پر آ کر بیٹھے اپنی جانچ لگے سب کرنے آپس میں یوں بولے بچے کس نے کتنے روزے رکھے سب سے پہلے بولا دارا میں نے رکھے پورے بارہ صفو بولی میرے تیرہ تم سے ایک زیادہ رکھا بانو بولی میرے چھ ہیں بھائی دارا سے آدھے ہیں ہوں بھی تو میں چھوٹی ...