پیاری منی
منی ہے اک اچھی بچی
اچھی بچی سچی بچی
کرتی ہے جب کام کوئی بھی
پہلے ہے بسم اللہ کہتی
روز نمازیں پڑھتی ہے وہ
ایک نمازی بچی ہے وہ
کرتی ہے وہ روز تلاوت
یہ بھی ہے اک پیاری عادت
خوب سلیقے سے رہتی ہے
بات بھلائی کی کہتی ہے
شوق سے پڑھنے جاتی ہے وہ
خوش خوش گھر کو آتی ہے وہ
جو کہتے ہیں ماں باپ اس سے
وہ سب کرتی ہے خوش ہو کے
سب کو خوش رکھتی ہے منی
رب کو خوش رکھتی ہے منی
منی ہے اک اچھی بچی
اچھی بچی سچی بچی