Maryam Tasleem Kiyani

مریم تسلیم کیانی

پاکستان سے تعلق رکھنے والی مقبول خواتین افسانہ نگاروں میں شامل۔

One of the popular story writers from Pakistan.

مریم تسلیم کیانی کی نظم

    اس میں میری تو کوئی غلطی نہیں

    اس میں میری تو کوئی غلطی نہیں میں جب پیدا ہوئی تو کسی نے مجھ کو زندہ دفنایا نہیں جب میرے پر و بال نکلنا شروع ہوئے تب کسی نے میرے پروں کو نہیں کاٹا جب میں نے بولنا سیکھا تب کسی نے میری زبان نہیں کاٹی جب میں نے اپنے پیروں پر چلنا سیکھا تب کسی نے میرے پاؤں نہیں کاٹے میں نے جب دیکھنا ...

    مزید پڑھیے

    تعارف

    یہ میں ہوں میں جیسے آپ آپ ہیں میں پیدا ہوتے ہی الجھن میں ہوں اگر میں عشق ہوں تو فنا کیوں نہیں ہو جاتی میں سمندر کی بیتاب لہر ہوں تو بہہ کیوں نہیں جاتی میں رقص جنوں میں ہوں تو دیوانگی سر کیوں نہیں چڑھتی بے چین روح ہوں تو جسم سے نجات کیوں نہیں پاتی میں ڈرتی ہوں انسانی اشکال میں ...

    مزید پڑھیے

    اکیسویں صدی کا عشق

    مجھے اور تمہیں کوئی ڈر نہیں نہ کوئی وعدہ وفا کرنا ہے نہ کوئی امید چراغ جلانا ہے ایک شادی تھی فرسودہ رسم زمانے کی وہ مرحلہ بھی طے کر چکے ہم اپنی اپنی جگہ ہم کتنے مطمئن ہیں اب ملنے بچھڑنے کا عذاب ہے کب اب جستجو وصال کیسا اب لذت لمس کی کسے تمنا نہ زمانے کی فکر نہ لوگوں کا خوف ہم ان ...

    مزید پڑھیے

    کاش

    میں آگہی کے اس بھیانک دور سے گزر رہی ہوں جہاں تمام لفظ کھوکھلے اور بے معنی لگتے ہیں جہاں تمام سچ جھوٹ لگتے ہیں جہاں انسانوں کے نقاب میں شیطان دکھائی دے جاتے ہیں جہاں ہر بات اوپری اور بے مقصد سی لگتی ہے جہاں ہر رشتہ مطلبی اور خود غرض دکھائی دیتا ہے کاش ایک بار پھر سے دنیا حسین نظر ...

    مزید پڑھیے

    میں

    روز بنتی ہوں روز ٹوٹتی ہوں میں سنورنے کی خواہش میں روز بگڑتی ہوں

    مزید پڑھیے

    ہم کو آگہی نہ دو

    ہم جیسے جی رہے ہیں ہم کو ویسے جینے دو یہ جو آگہی کے دکھ ہوتے ہیں وہ روح کو زخمی کر دیتے ہیں اور اب تک صرف جسموں کے علاج کی ریسرچ ہوئی ہے اور وہ ریسرچ بھی کیا کہ ڈاکٹرز ایک مرض درست کر کے دوسرا مرض اگا دیتے ہیں یہ جو آگہی ہے یہ تو ناسور سے بھی بد تر ہے یہ تو ہنستے بستے انسان کو رلا ...

    مزید پڑھیے

    میرے آسمان کے چاند کو خبر دو

    عجیب الجھن سی رہا کرتی ہے ان دنوں مجھ کو میرے آسمان کے چاند کو خبر دو یوں ہی دیر تک رات رات بھر جاگتی ہوں تارے گنتی ہوں یادیں جمع کرتی ہوں اور صبح ہونے تک سب بھول جاتی ہوں بے کار سوچیں گھیرے رہتی ہیں ہمہ وقت مجھ کو میرے آسمان کے چاند کو خبر دو سوٹ پسند کرنے دکان پر جاتی ہوں بہت سے ...

    مزید پڑھیے

    ایڈز

    میرے گھر کا پتہ مجھ سے نہ پوچھو میں وہاں رہتی ہوں جہاں کسی ڈاکیے کا گزر نہیں ہوتا

    مزید پڑھیے

    اگر تو معاف کرنے کا حوصلہ رکھتا ہے تو سن

    دنیا بنانے والے سن میرا دل منافقت میں نہیں لگ رہا ہے سن میں جھوٹ کی فضا سے اوب چکی ہوں سن مجھے ہلاک کر دے مجھے تہس نہس کر دے مجھے زلزلے میں دفن کر دے سیلابی ریلے میں بہا دے بم دھماکے سے اڑا دے ہوائی فائرنگ میں مار دے ہارٹ اٹیک میں میری جان لے لے یا اور کسی مہلک بیماری سے مار ڈال ...

    مزید پڑھیے

    کہانی بس اتنی سی تھی

    کہانی تو میری کچھ تھی ہی نہیں کہ میری یہ زندگی تو میری تھی ہی نہیں یہ تو بس آتے جاتے لوگوں کی راہداری تھی یا ایک بس اسٹاپ تھا جہاں کچھ دیر کو لوگ آتے تھے اور چلے جاتے تھے جیسے ایک ہوٹل تھا جہاں کچھ دیر کے لیے لوگ ٹھہرتے تھے اور میں ان کو اپنی کہانی میں کچھ دیر کردار رکھتی تھی کہانی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2