تماشا
اندھیرے کا طویل سفر طے کرنے کے بعد وہ سورج طلوع ہونے تک دریا کے کنارے پہنچ جاتے ہیں۔ کنارے پر جگہ جگہ ادھ کھائی اور مری ہوئی مچھلیاں بکھری پڑی ہیں۔ چھوٹا کہتا ہے،’’یہ لدھروں کی کارستانی لگتی ہے ابا۔‘‘ ’’ہاں پتر۔‘‘ بڑا کہتا ہے،’’یہ ایسا ہی کرتے ہیں۔ ضرورت سے زیادہ مچھلیاں ...