پہلی بات
منشا یاد کے یہ پچپن افسانے، عین اس ترتیب میں ہے،جس طرح کہ میرے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک پر محفوظ تھے۔ منشا یاد نے یہ افسانے مختلف اوقات میں مجھے ای میل کیے۔ اپنی حیات کے آخری برسوں میں وہ اپنے افسانوں کو نئے سرے سے دیکھ رہے تھے۔ کچھ اشاعتی اداروں سے ان کی کتب کے نئے ایڈیشنز کی بات چیت ...