منان قدیر منان کے تمام مواد

6 غزل (Ghazal)

    ہے مجھ کو اندازہ کھل بھی سکتا ہے

    ہے مجھ کو اندازہ کھل بھی سکتا ہے دستک پر دروازہ کھل بھی سکتا ہے ہجر میں تم محتاط رہو تو بہتر ہے کیونکہ زخم ہے تازہ کھل بھی سکتا ہے سونے والوں کو معلوم نہیں شاید خوابوں کا خمیازہ کھل بھی سکتا ہے اتنا بھی محتاط نہیں ہوتا یہ دوست رخساروں پر غازہ کھل بھی سکتا ہے سناٹا اب اتنا بھی ...

    مزید پڑھیے

    کیونکر آؤں میاں پلٹ کر میں

    کیونکر آؤں میاں پلٹ کر میں خوش بہت ہوں اسے لپٹ کر میں دوستو ہوں بڑا بڑے گھر کا اس لئے رہ گیا ہوں بٹ کر میں مجھ کو ملنا تھا ہر کسی سے اور جانے کیوں رہ گیا ہوں کٹ کر میں میرا اسلوب میرا اپنا ہے سوچتا ہوں سبھی سے ہٹ کر میں میرے اندر ہے عشق کا بارود سو دکھاؤں گا تجھ کو پھٹ کر ...

    مزید پڑھیے

    ہر سمت دیکھتا ہوں لگاتار مطلبی

    ہر سمت دیکھتا ہوں لگاتار مطلبی اس پار مطلبی میاں اس پار مطلبی خود فائدہ اٹھایا ہمارے جنوں سے اور کہنے لگے ہیں اب ہمیں سرکار مطلبی کوشش کے باوجود جو کھلتا نہیں کبھی اک جانتا ہوں ایسا پر اسرار مطلبی ہے اس کی بے وفائی بھی لذت بھری جناب ہے میرا ایک دوست مزے دار مطلبی در کر رہے ...

    مزید پڑھیے

    دکھ ہے کئی وبال مجھے نوچتے رہے

    دکھ ہے کئی وبال مجھے نوچتے رہے وحشت میں ماہ و سال مجھے نوچتے رہے میں احتجاج کر نہ سکا احترام میں اور اس کے خد و خال مجھے نوچتے رہے زخمی ہوا ہوں حسن کے ہاتھوں تمام عمر کچھ لوگ بے مثال مجھے نوچتے رہے ان کو بھی دے رہا ہوں دعائیں مرے عزیز جو کر کے پائمال مجھے نوچتے رہے یا شہر میں ...

    مزید پڑھیے

    انکار بنے یا کوئی اقرار تماشہ

    انکار بنے یا کوئی اقرار تماشہ میں دیکھتا رہتا ہوں لگاتار تماشہ میں خود سے جھگڑنے میں ہوں مصروف مرے دوست اور دیکھ رہے ہیں در و دیوار تماشہ ہمدردیاں لازم ہیں مرے ساتھ کہ اب میں بنتا ہوں محبت میں کئی بار تماشہ ہر آدمی آتا نہیں رسوائی کی زد میں بازار میں بنتا ہے خریدار تماشہ دکھ ...

    مزید پڑھیے

تمام