کنور تانی کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    میرا ہی عکس آئینے میں دکھا نہیں تھا

    میرا ہی عکس آئینے میں دکھا نہیں تھا اب کچھ بھی یعنی پہلے جیسا رہا نہیں تھا چھوٹے بھی ہاتھ تو اک چھوٹے سے مسئلے پر جب میں نے کچھ کہا تو اس نے سنا نہیں تھا وقت جدائی تھا بس یہ اطمینان مجھ کو اچھا ہوا جو کوئی وعدہ کیا نہیں تھا کیسے اٹھائے ہاتھ اب اپنے دعا میں تانی سجدہ قبول پہلے کا ...

    مزید پڑھیے

    وہ جینے بھی نہیں دیتا وہ مرنے بھی نہیں دیتا

    وہ جینے بھی نہیں دیتا وہ مرنے بھی نہیں دیتا وہ مجھ کو اپنے پہلو میں ٹھہرنے بھی نہیں دیتا سناؤں میں کسے یہ جو کہانی اس سفر کی ہے شجر ہے اک کہیں جو سایہ کرنے بھی نہیں دیتا نشاں دکھنے لگے ہیں جب سے چہرے پہ جدائی کے یہ شیشہ چین سے مجھ کو سنورنے بھی نہیں دیتا یوں تو روتا ہے ہر اک شخص ...

    مزید پڑھیے

    زندگی میں جیت کے کیا کر لیا ہے

    زندگی میں جیت کے کیا کر لیا ہے اور زیادہ خود کو تنہا کر لیا ہے اک تجھے اپنا بنانے کی طلب میں جانے کتنوں کو ہی رسوا کر لیا ہے کر لیا ہے خود کو چھت ماں باپ نے اور جسم کا بچوں پہ سایہ کر لیا ہے عشق کا انجام اس نے بھی نہ پوچھا ختم ہم نے بھی یہ قصہ کر لیا ہے میں لڑا تھا واسطے جس کے سبھی ...

    مزید پڑھیے