میرا ہی عکس آئینے میں دکھا نہیں تھا

میرا ہی عکس آئینے میں دکھا نہیں تھا
اب کچھ بھی یعنی پہلے جیسا رہا نہیں تھا


چھوٹے بھی ہاتھ تو اک چھوٹے سے مسئلے پر
جب میں نے کچھ کہا تو اس نے سنا نہیں تھا


وقت جدائی تھا بس یہ اطمینان مجھ کو
اچھا ہوا جو کوئی وعدہ کیا نہیں تھا


کیسے اٹھائے ہاتھ اب اپنے دعا میں تانی
سجدہ قبول پہلے کا جب ہوا نہیں تھا