دیوالی آئی
چار جانب ہے یہی شور دوالی آئی سال ماضی کی طرح لائی ہے خوشیاں امسال یوں تو ہر شخص مسرت سے کھلا جاتا ہے پھر بھی بچے ہوئے جاتے ہیں خوشی سے بے حال ہر بشر محو ہے اس جشن کی تیاری میں تاکہ خوشیوں کا قمر اور ضیا بخش ہے کر رہے ہیں سبھی مل جل کے صفائی گھر کی ان کی کوشش ہے کہ تابندہ ہر ایک نقش ...