شہزاد فاروق

شہزاد فاروق کے مضمون

    جب حنیف محمد نے تنِ تنہا پاکستان کرکٹ ٹیم کی لاج رکھی

    حنیف محمد

    حنیف محمد کی اس یادگار اننگ میں صرف 24 چوکے شامل تھے۔ اس ٹیسٹ کی گیندوں کا ریکارڈ تو نہیں مل سکا لیکن پاکستان نے اس اننگ میں 319 اوورز کھیلے جو ایک ہزار 914 گیندیں بنتی ہیں۔ توقع یہی ہے کہ حنیف محمد نے ایک ہزار سے زائد گیندیں ہی کھیلی ہوں گی۔ 16 گھنٹے 10 منٹ تک کریز پر قیام ایک ریکارڈ تھا جو اب تک قائم ہے۔ جب کہ حنیف محمد نے جو تین سو سینتیس رنز کا قومی ریکارڈ بنایا ، وہ بھی آج تک قائم ہے ۔

    مزید پڑھیے

    سابق پاکستانی کپتان ، جن کے نام ٹیسٹ کرکٹ میں بلے بازی کے تقریباً تمام قومی ریکارڈز ہیں

    یونس خان

    یونس خان واحد پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنائے۔ ان کے نام 34 ٹیسٹ سنچریز ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر موجود انضمام الحق کی 25 سنچریز ہیں۔ پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ سنچریز بھی یونس خان کی 41 ہیں، جبکہ محمد یوسف نے 39 سنچریز بنائیں۔ عالمی سطح پر یہ سب ریکارڈز بھارتی بلے باز، سچن ٹنڈولکر کے پاس ہیں۔ یونس خان ان 4 پاکستانی کرکٹرز میں سے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ اننگ میں 300 کے ہندسے کو عبور کیا۔دیگر تین بلے باز لٹل ماسٹر حنیف محمد، انضمام الحق اور اظہر علی ہیں

    مزید پڑھیے

    محمد رضوان کے والد صاحب اسے کرکٹ سے دور کیوں رکھنا چاہتے تھے

    رضوان

    میچ کے بعد تو ہمیشہ ہی رضوان ایسی بات کہہ جاتا ہے لیکن  ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ایسی گفتگو آپ کا اصل بتاتی ہے کہ آپ اندر سے کیسے ہیں ۔ رضوان نے اپنے والد صاحب کے خدشات کو غلط ثابت کر دیا اور یہاں غلط ثابت ہونے پر ان کو بھی فخر ہو گا۔

    مزید پڑھیے

    عالمی نمبر ایک ، سپر اسٹار بلے باز کا جنم دن

    بابر اعظم

    بابر اعظم ، جو موجودہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سپر اسٹار بلے باز ہیں ، 15 اکتوبر 1995 کو لاہور میں ہی پیدا ہوئے تھے ۔حالیہ عالمی درجہ بندی میں بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں ساتویں ، ٹی ٹوئنٹی میں دوسرے ، جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ گزشتہ دو سے تین برس کے دوران سنچریز ، نصف سنچریز اور سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والوں کی فہرست میں ان کا نام سب سے اوپر پایا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیے

    آج کے دن جنم لینے والے چند عالمی کرکٹرز

    کرکٹ

    راشد لطیف(پاکستانی وکٹ کیپر) ، سعید اجمل(پاکستانی جادوگر آف اسپنر) ، تلکرتنے دلشان (سری لنکن آل راؤنڈر) ، گلین میکسویل (آسٹریلوی سپر اسٹار آل راؤنڈر ، جارح مزاج بلے باز) ، ایشٹن ایگر (آسٹریلوی اسپنر) ان سب میں ایک ہی بات مشترک ہے کہ آج ان سب کی سالگرہ ہے ۔

    مزید پڑھیے

    بابر اعظم کے تیز ترین 7000 ٹی 20 رنز

    بابر اعظم

    بابر کے ٹی ٹونٹی کرئیر کا ایک اور اہم ترین موقع اس وقت آیا جب مکی آرتھر نے بابر کو اوپنر بنانے کا فیصلہ کیا اور پھر بابر نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا- ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کا نمبر ون بیٹسمین بنا، پھر تیز ترین ہزار (یہ ریکارڈ اب ڈیوڈ ملان کے پاس ہے) اور تیز ترین دو ہزار انٹرنیشنل رنز کا ریکارڈ بنایا اور اب کل سات ہزار ٹی ٹونٹی رنز 187 اننگز میں بنا ڈالے- پہلے دو ہزار کے لئے ستر اننگز کھیلنے والے بابر اعظم آخری دو ہزار رنز صرف 42 اننگز میں بنا چکے ہیں-

    مزید پڑھیے

    بلے بازی میں جارحانہ مزاج کا آغاز کرنے والے، ماجد خان

    ماجد خان

    ماجد خان کی کارکردگی تمام نمبرز پر بہترین رہی, بطور اوپنر بھی ماجد بہت عمدہ کھیلے- اوپنر کے طور پر ماجد خان نے پانچ سنچریاں بنائیں اور ان کی اوسط 42 کی رہی جو اس دور میں بہت عمدہ تصور کی جاتی تھی- ماجد خان نے بہت کم ون ڈے کھیلے لیکن جتنا بھی کھیلے, یہی تاثر چھوڑا کہ اور کھیلتے تو کیا کیا کر جاتے- 70 کی دہائی میں جب ون ڈے کرکٹ کا آغاز ہی ہوا تھا, ماجد نے 74 کے سٹرائک ریٹ سے بیٹنگ کی- ماجد خان نے پاکستان کی طرف سے پہلی ون ڈے سنچری بھی سکور کی تھی- صرف 93 گیندوں پر ماجد خان کے 109 رنز

    مزید پڑھیے