جہانزیب ساحر کی غزل

    کسی کے دکھ پہ اگر ہم ملال کرتے ہیں

    کسی کے دکھ پہ اگر ہم ملال کرتے ہیں عجیب لوگ ہیں الٹا سوال کرتے ہیں کبھی کبھی تو اسے پھونکنے کو جی چاہے وہ گھر کہ جس کی بہت دیکھ بھال کرتے ہیں تمہارے ساتھ نہیں مسئلہ یہ شکر کرو جو تم کو دیکھ کے سانسیں بحال کرتے ہیں تمہیں بکھرتے ہوئے پھول اچھے لگتے تھے سو اپنی ذات کو ہم پائمال ...

    مزید پڑھیے

    فقیر موجی خراب حالوں کا کیا بنے گا

    فقیر موجی خراب حالوں کا کیا بنے گا یہ عشق کرتی اداس نسلوں کا کیا بنے گا ہمارے پرکھوں نے ہم سے بہتر گزار لی ہے میں سوچتا ہوں ہمارے بچوں کا کیا بنے گا ہمارے جسموں کا خاک ہونا تو ٹھیک ہے پر تمہاری آنکھوں تمہارے ہونٹوں کا کیا بنے گا ہمیں تو رونے میں کوئی دقت نہیں ہے لیکن وہ پوچھنا ...

    مزید پڑھیے

    ویسے تو کم ہی میاں اہل جنوں روتے ہیں

    ویسے تو کم ہی میاں اہل جنوں روتے ہیں دیکھنے والے سمجھتے ہیں کہ خوں روتے ہیں پوچھنے والے بضد ہیں کہ بتایا جائے رونے والوں کو نہیں یاد کہ کیوں روتے ہیں مجھ سے مت پوچھ کہ تفریق نہیں کر سکتا میں تو ہنستے ہوئے لوگوں کو کہوں روتے ہیں وہ بہت خوش ہے نیا گھر ہے نیا شہر مگر گاؤں میں اس کی ...

    مزید پڑھیے

    وقت کے ساتھ نئی سوچ میں ڈھل جاتے ہیں

    وقت کے ساتھ نئی سوچ میں ڈھل جاتے ہیں ہم وہ سکے ہیں جو ہر دور میں چل جاتے ہیں اتنے مانوس ہوئے مجھ سے مرے گھر کے چراغ شام ہوتے ہی مجھے دیکھ کے جل جاتے ہیں دیکھ لیتا ہوں جو کچھ دیر تری آنکھوں کو تیری آنکھوں سے مرے خواب بدل جاتے ہیں اک تکلف میں لحافوں کا سہارا لے کر آستینوں میں چھپے ...

    مزید پڑھیے

    کئی دنوں سے مروت نہیں ہوئی مجھ سے

    کئی دنوں سے مروت نہیں ہوئی مجھ سے اسے بھی کوئی شکایت نہیں ہوئی مجھ سے بہت سے کام دکھاوے کے کر رہا تھا میں خدا کا شکر عبادت نہیں ہوئی مجھ سے نئے سرے سے محبت کی آرزو تھی مگر نئے سرے سے محبت نہیں ہوئی مجھ سے یہ لوگ اپنے عقیدے سے پیار کرتے ہیں اسی لیے تو عقیدت نہیں ہوئی مجھ سے میں ...

    مزید پڑھیے

    وہ چاند رت کے حسین لمحوں کی شاعری ہے

    وہ چاند رت کے حسین لمحوں کی شاعری ہے کہ اس کی باتیں ہزار سالوں کی شاعری ہے یہ خشک پتے کہ جیسے راہوں میں لفظ بکھرے اداس موسم میں ان درختوں کی شاعری ہے ہماری آنکھیں اداس غزلوں کے قافیے ہیں ہمارا چہرہ پرانے وقتوں کی شاعری ہے تمہارا ہنسنا ہماری نظموں کی ابتدا تھی ہمارا رونا ...

    مزید پڑھیے

    تو میرے ساتھ ہتھیلی اٹھا نکل آئے

    تو میرے ساتھ ہتھیلی اٹھا نکل آئے کوئی دعا نہ سہی بد دعا نکل آئے کبھی کبھار اسے چوم لیں تو ممکن ہے ہمارے منہ سے بھی شکر خدا نکل آئے خبر کی تاک میں بیٹھے ہوئے تو چاہیں گے کسی طرح سے کوئی واقعہ نکل آئے یہی تو دکھ ہے قبیلہ بھی خاندان تھا ایک مگر مزاج ہی اپنے جدا نکل آئے مرے ہوؤں کی ...

    مزید پڑھیے

    میں تہی دست محبت میں بھلا کیا دیتا

    میں تہی دست محبت میں بھلا کیا دیتا تیرے حصے سے مگر تجھ کو زیادہ دیتا زندگی تو نے بڑی دیر لگا دی ورنہ میں تجھے ملتا ترے گال پہ بوسہ دیتا بعض اوقات اگر شعر نہ ہوتا مجھ سے اس کی آنکھوں کا اشارہ مجھے مصرعہ دیتا میں زمانے کو بناتا تو زمانے بھر کو تیری آنکھیں ترا چہرہ ترا لہجہ ...

    مزید پڑھیے

    یہ بے بسی تو عموماً ہی ساتھ ہوتی ہے

    یہ بے بسی تو عموماً ہی ساتھ ہوتی ہے ہمارے سامنے جب اس کی ذات ہوتی ہے ہر ایک بات کہ جس میں تمہارا ذکر نہیں وہ جیسے دوسرے مسلک کی بات ہوتی ہے ہمارے گاؤں میں سورج غروب ہو کہ نہ ہو کسی کے آنکھ لگانے سے رات ہوتی ہے مرے حروف مرا ضبط نوچ کھاتے ہیں ترے خیال کی جب واردات ہوتی ہے عجب طرح ...

    مزید پڑھیے

    نیند سے مجھ کو جگاتا ہے چلا جاتا ہے

    نیند سے مجھ کو جگاتا ہے چلا جاتا ہے وہ مرے خواب میں آتا ہے چلا جاتا ہے اور میں ٹیک ہٹاتا نہیں دروازے سے عشق آواز لگاتا ہے چلا جاتا ہے چھیڑ وہ راگ لہو آنکھ سے نکلے دل کا تو بھی کیا گیت سناتا ہے چلا جاتا ہے میرا کردار کہانی میں فقط اتنا ہے کوئی روتا ہوا آتا ہے چلا جاتا ہے روز اول ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 3