کپل وستو
ایک رات دھیرے سے میں اپنے کپل وستو سے نکل پڑا ۔ میں نے اپنی نوسالہ بچی صبا کی پیشانی چومی ،نزہت کی طرف حسرت بھری نگاہ ڈال کرہی رہ گیا ۔ کیوں کہ وہ ہمیشہ کچی نیند سوتی تھی ، میرے جسم کی خوشبوپاتے ہی جاگ پڑتی اورمیرے پاؤں میں پڑی ہوئی بیڑیوں کوجکڑ دیتی ۔ میں نے اپنی بچی اوربیوی ...