Ishaq Asar

اسحٰق اثر

اسحٰق اثر کے تمام مواد

8 غزل (Ghazal)

    بستی میں زندگی کے نشاں تک نہیں رہے

    بستی میں زندگی کے نشاں تک نہیں رہے ایسی ہوا چلی کہ مکاں تک نہیں رہے سیلاب ساتھ لے گیا ساحل کو اس لئے تنکوں سے مرا ربط وہاں تک نہیں رہے سورج ہنسا تو رات کے سائے تمام تر یوں مٹ گئے کہ ان کے نشاں تک نہیں رہے اپنا شعور و فکر ہے اپنی ادھیڑ بن ہم لوگ اب کسی پہ گراں تک نہیں رہے کی جن کے ...

    مزید پڑھیے

    سوز بھی ساز بھی ہر نغمہ سرائی تیری

    سوز بھی ساز بھی ہر نغمہ سرائی تیری ذرے ذرے پہ جہاں کے ہے خدائی تیری میرا احساس تو چھو بھی نہ سکا عکس ترا میں نے لفظوں سے ہی تصویر بنائی تیری روشنی تیری ہی رہتی ہے نبرد بینا دی ہے کانوں کو بھی آواز سنائی تیری ہونٹ ملتے ہیں تو بس تیری عنایت کے سبب کیسے الفاظ کریں شکر ادائی ...

    مزید پڑھیے

    جب رابطہ قلم کا روانی میں آئے گا

    جب رابطہ قلم کا روانی میں آئے گا کردار خود ابھر کے کہانی میں آئے گا برسات چھت کے راستے گھر میں اتر گئی سورج بھی اب تو ڈوب کے پانی میں آئے گا بچپن تو لا شعور ہے ہنس کر گزار دے لطف غم حیات جوانی میں آئے گا پہلو بدل رہے ہیں ابھی سے وہ اس لئے ان کا بھی ذکر میری کہانی میں آئے گا تم ...

    مزید پڑھیے

    ہتھیلیوں میں چاند کو نہارنے کی دھن میں ہوں

    ہتھیلیوں میں چاند کو نہارنے کی دھن میں ہوں زمیں پہ ایک آسماں اتارنے کی دھن میں ہوں سنا ہے کوئی بھی عمل گیا کبھی نہ رائیگاں میں دشمنوں کو دوستی سے مارنے کی دھن میں ہوں پڑا ہوا ہوں اس لئے میں ساحلوں کی گود میں لہر کے ساتھ زندگی گزارنے کی دھن میں ہوں مجھے معاف مت کرو سزا کا مستحق ...

    مزید پڑھیے

    گمان ہے کہ وہم ہے کہ ہے چھلاوا سا

    گمان ہے کہ وہم ہے کہ ہے چھلاوا سا یہ کون ہے مرے دل میں ترے علاوہ سا زمین لے کے مجھے گھومتی رہی لیکن کہیں ملا نہ مرے درد کا مداوا سا کسوٹیوں پہ پرکھنے سے سچ نکلتا ہے دلیل میں تری کچھ بھی نہیں ہے دعویٰ سا بچھڑتے وقت تری آنکھ میں بھی آنسو تھے نکل رہا تھا مری آنکھ سے بھی لاوا سا ہوا ...

    مزید پڑھیے

تمام