Irshad Ahmad Niazi

ارشاد احمد نیازی

ارشاد احمد نیازی کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    لو ہوں مگر چراغ کے اندر نہیں ہوں میں

    لو ہوں مگر چراغ کے اندر نہیں ہوں میں اتھلی سیاہیوں کو بھی ازبر نہیں ہوں میں دیوار ہوں اور ایک جبیں کا سوال ہوں سمٹے ہوئے قدم کے لیے در نہیں ہوں میں آنکھوں کے پار آخری ندی ہے نیند کی ندی کی تہ میں رینگتا پتھر نہیں ہوں میں شیشے کے اس طرف بھی دکھائی نہیں دیا پانی کے انجماد سے بہتر ...

    مزید پڑھیے

    سوز دروں کو آنکھ سے باہر نکال کر

    سوز دروں کو آنکھ سے باہر نکال کر ہر شاخ رکھ رہی ہے گل تر نکال کر لائے حسین آخری لشکر نکال کر خیمے سے تشنہ لب علی اصغر نکال کر تھوڑے ہی دن ہے شاخ شجر پر یہ نغمگی اڑ جائیں گے یہ لوگ نئے پر نکال کر اہل نظر کے سامنے رکھتا ہوں دیکھ لیں لایا ہوں مشت خاک سے گوہر نکال کر یوں بھی ہو مجھ ...

    مزید پڑھیے

    خواہش ہے آئنے پہ تجھے آئینہ کروں

    خواہش ہے آئنے پہ تجھے آئینہ کروں پر حسن بے بہا تری عجلت کا کیا کروں بے کار ہو چکا ہوں ترے ہجر کے طفیل اب تجھ کو انتظار میں کیا مبتلا کروں کاغذ کی ایک ناؤ اتاروں اور اس کے بعد دریا پہ اپنا غیظ و غضب رونما کروں پہلے تجھے ملاؤں کسی خواب زار سے پھر صبح کی دلیل پہ آنکھیں فنا ...

    مزید پڑھیے

    اذیتوں کا نیا سلسلہ تو ہونا تھا

    اذیتوں کا نیا سلسلہ تو ہونا تھا کچھ اس لیے بھی تجھے اب جدا تو ہونا تھا کہ پہلی بار سفر اور وہ بھی تنہا سفر کہ پاش پاش مرا حوصلہ تو ہونا تھا جب ایک عمر ہوئی تیرگی نگلتے ہوئے مرا چراغ سے اب سامنا تو ہونا تھا ادھر ادھر کے سہاروں نے بے سہارا کیا کوئی نہ ہوتا جو میرا خدا تو ہونا ...

    مزید پڑھیے

    ہوا کے ساتھ کوئی حرف چشم تر جائے

    ہوا کے ساتھ کوئی حرف چشم تر جائے میں خود نہ جاؤں تو اس تک مری خبر جائے مرے خلوص پہ قدغن لگائیے صاحب یہ دل وفا کی اذیت سے ہی نہ بھر جائے تو سنگ ساز تڑخنے سے آشنا ہی نہیں تری بلا سے اگر آئنہ بکھر جائے تو کیا میں پیاس کا مارا پڑا رہوں یوں ہی تو کیا یہ ابر مرے ساتھ ہاتھ کر جائے تو ...

    مزید پڑھیے

تمام