Imdad Ali Bahr

امداد علی بحر

امداد علی بحر کی غزل

    جس کو چاہو تم اس کو بھر دو

    جس کو چاہو تم اس کو بھر دو ماہ کو نقرہ مہر کو زر دو پیر مغاں سے عرض یہ کر دو دکھن بخشو اگر ساغر دو آہ یہ دونوں آفت جاں ہیں ناز و ادا لعنت بر ہر دو جی جلتا ہے آہ کے جھونکو شمع محبت کو گل کر دو قطرہ فشانی کیا اے آنکھو ایسے برسو جل تھل بھر دو بلبلو صیاد آج خفا ہے حلق چھری کے نیچے دھر ...

    مزید پڑھیے

    ایسے پر نور و ضیا یار کے رخسارے ہیں

    ایسے پر نور و ضیا یار کے رخسارے ہیں جن کے آگے مہ و خورشید بھی دو تارے ہیں کوئی ان آنکھوں سے اس سبزۂ خط کو پوچھے یہ وہ کانٹے ہیں کہ پلکوں سے سوا پیارے ہیں کوئی سبقت نہ کبھی خال سے جتنے ہو بچو سانپ گیسوئے سیہ فام سے من ہارے ہیں کیوں کر انگیا میں نہ ہو صورت جوزا پیدا گورے گورے ترے ...

    مزید پڑھیے

    سرو میں رنگ ہے کچھ کچھ تری زیبائی کا

    سرو میں رنگ ہے کچھ کچھ تری زیبائی کا جامۂ گل میں ہے چھاپہ تری رعنائی کا پاؤں سے راز کھلا بادیہ پیمائی کا جو پھپھولا تھا ڈھنڈھورا ہوا رسوائی کا ساتھ آیا کوئی میری نہ کوئی جائے گا ساتھ مورد لطف ازل سے ہوں میں تنہائی کا زلف کی ایک ہی جھٹکے میں کلیجہ پھڑکا بہت ایوب کو دعویٰ تھا ...

    مزید پڑھیے

    میں گلا تم سے کروں اے یار کس کس بات کا

    میں گلا تم سے کروں اے یار کس کس بات کا یہ کہانی دن کی ہو جائے نہ قصہ رات کا ترک کی مجھ سے ملاقات آپ نے اچھا کیا غم مٹا ہر وقت کا جھگڑا گیا دن رات کا بے تمیزوں سے طبیعت آشنا ہوتی نہیں چاہنے والا ہوں میں محبوب خوش اور رات کا میں تو کچھ کہتا ہوں تم سے تم سمجھتے ہو کچھ اور جبکہ باتوں ...

    مزید پڑھیے

    چننے نہ دیا ایک مجھے لاکھ جھڑے پھول

    چننے نہ دیا ایک مجھے لاکھ جھڑے پھول اللہ کرے خانۂ گلچیں میں پڑے پھول ہم پلہ ہوئے اس سے نہ چھوٹے نہ بڑے پھول آنکھوں میں تلا یار ترازو میں پڑے پھول جا جا کے بہت زلف کے کوچے میں اڑے پھول لیکن نہ کبھی کان کے پتے سے لڑے پھول وہ مرغ چمن ہیں کہ بہار اپنی خزاں ہے کلیائے پر و بال جب اپنے ...

    مزید پڑھیے

    دوپٹا وہ گلنار دکھلا گئے

    دوپٹا وہ گلنار دکھلا گئے نئے سر سے پھر آگ بھڑکا گئے تمہاری ضدوں سے ہم اکتا گئے کسی روز سن لینا کچھ کھا گئے ہماری فغاں سے نہ مانو برا کہاں تک کریں ضبط گھبرا گئے قفس سے چھٹے کن دنوں یا نصیب کہ پتے بھی پھولوں کے مرجھا گئے گئے میرے دشمن کے پھولوں میں وہ مجھے غم کے کانٹوں میں الجھا ...

    مزید پڑھیے

    کبھی تو دیکھے ہماری عرق فشانی دھوپ

    کبھی تو دیکھے ہماری عرق فشانی دھوپ جلے بھوؤں پہ کرے اپنی مہربانی دھوپ ہمارے داغ کو جب آفتاب نے دیکھا ہوا یہ زرد نظر آئے زعفرانی دھوپ تپ فراق وہ بد ہے چڑھے جو سورج کو پگھل کے برف کی صورت ہو پانی پانی دھوپ سفر سقر ہے ہزاروں بلائیں سر پر ہیں ہے ایک ان میں سے آسیب آسمانی دھوپ تہہ ...

    مزید پڑھیے

    یہ دل ہے تو آفت میں پڑتے رہیں گے

    یہ دل ہے تو آفت میں پڑتے رہیں گے یوں ہی ایڑیاں ہم رگڑتے رہیں گے محبت ہے بد نام کیوں کر بنے گی وہ ہم سے ہمیشہ بگڑتے رہیں گے اگر عشق رکھتا ہے تو عقل کھو دے یہ دونوں رہیں گے تو لڑتے رہیں گے برے دن بری ساعتیں عشق میں ہیں سب احباب ہم سے بچھڑتے رہیں گے وہ سر کاٹ ڈالیں ہمارا تو کیا ...

    مزید پڑھیے

    ایسی کوئل نہ پپیہے کی ہے پیاری آواز

    ایسی کوئل نہ پپیہے کی ہے پیاری آواز کیا بھلی لگتی ہے کانوں کو تمہاری آواز جب مجھے تم نے پکارا یہ دعا دی میں نے رہے مکے میں مدینے میں تمہاری آواز آپ کے بول سنائے وہ ہمیں کیا قدرت ایسی پیدا تو کرے کوئی ستاری آواز سن کے بسمل ہوئے ہم نغمہ سرائی ان کی نہیں معلوم چھری ہے کہ کٹاری ...

    مزید پڑھیے

    شکوہ نہ رقیبوں سے نہ جاناں سے گلا ہے

    شکوہ نہ رقیبوں سے نہ جاناں سے گلا ہے مجھ کو فقط اپنی دل ناداں سے گلا ہے یوں خاک بسر مجھ کو نہ کرنا تھا جہاں میں اے یار تری زلف پریشاں سے گلا ہے بیمار محبت کی عیادت کو نہ آئے کیا ہجر دوا تھا مجھے درماں سے گلا ہے آنسو جو نہ بہتے تو میں آنکھوں سے نہ گرتا مجھ کو بہت اس دیدۂ گریاں سے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 5