Imdad Ali Bahr

امداد علی بحر

امداد علی بحر کے تمام مواد

50 غزل (Ghazal)

    جس کو چاہو تم اس کو بھر دو

    جس کو چاہو تم اس کو بھر دو ماہ کو نقرہ مہر کو زر دو پیر مغاں سے عرض یہ کر دو دکھن بخشو اگر ساغر دو آہ یہ دونوں آفت جاں ہیں ناز و ادا لعنت بر ہر دو جی جلتا ہے آہ کے جھونکو شمع محبت کو گل کر دو قطرہ فشانی کیا اے آنکھو ایسے برسو جل تھل بھر دو بلبلو صیاد آج خفا ہے حلق چھری کے نیچے دھر ...

    مزید پڑھیے

    ایسے پر نور و ضیا یار کے رخسارے ہیں

    ایسے پر نور و ضیا یار کے رخسارے ہیں جن کے آگے مہ و خورشید بھی دو تارے ہیں کوئی ان آنکھوں سے اس سبزۂ خط کو پوچھے یہ وہ کانٹے ہیں کہ پلکوں سے سوا پیارے ہیں کوئی سبقت نہ کبھی خال سے جتنے ہو بچو سانپ گیسوئے سیہ فام سے من ہارے ہیں کیوں کر انگیا میں نہ ہو صورت جوزا پیدا گورے گورے ترے ...

    مزید پڑھیے

    سرو میں رنگ ہے کچھ کچھ تری زیبائی کا

    سرو میں رنگ ہے کچھ کچھ تری زیبائی کا جامۂ گل میں ہے چھاپہ تری رعنائی کا پاؤں سے راز کھلا بادیہ پیمائی کا جو پھپھولا تھا ڈھنڈھورا ہوا رسوائی کا ساتھ آیا کوئی میری نہ کوئی جائے گا ساتھ مورد لطف ازل سے ہوں میں تنہائی کا زلف کی ایک ہی جھٹکے میں کلیجہ پھڑکا بہت ایوب کو دعویٰ تھا ...

    مزید پڑھیے

    میں گلا تم سے کروں اے یار کس کس بات کا

    میں گلا تم سے کروں اے یار کس کس بات کا یہ کہانی دن کی ہو جائے نہ قصہ رات کا ترک کی مجھ سے ملاقات آپ نے اچھا کیا غم مٹا ہر وقت کا جھگڑا گیا دن رات کا بے تمیزوں سے طبیعت آشنا ہوتی نہیں چاہنے والا ہوں میں محبوب خوش اور رات کا میں تو کچھ کہتا ہوں تم سے تم سمجھتے ہو کچھ اور جبکہ باتوں ...

    مزید پڑھیے

    چننے نہ دیا ایک مجھے لاکھ جھڑے پھول

    چننے نہ دیا ایک مجھے لاکھ جھڑے پھول اللہ کرے خانۂ گلچیں میں پڑے پھول ہم پلہ ہوئے اس سے نہ چھوٹے نہ بڑے پھول آنکھوں میں تلا یار ترازو میں پڑے پھول جا جا کے بہت زلف کے کوچے میں اڑے پھول لیکن نہ کبھی کان کے پتے سے لڑے پھول وہ مرغ چمن ہیں کہ بہار اپنی خزاں ہے کلیائے پر و بال جب اپنے ...

    مزید پڑھیے

تمام