خواجہ سرا
ریشہ ریشہ گیت کا گوٹا ہر اک انگ میں رقص سانس کے بھیتر کوئل بولے پنچھی جیسا شخص انگلی کے چھلے میں راج کمل کے گورے پنکھ ہائے رے موری پیت نگوڑی ہائے رے مورے پنکھ گالوں پر غازے کے پیچھے درد کے سوکھے پھول لچکیلی بانہوں کی شاخوں پر نفرت کی دھول ٹھمری کے بولوں میں پنہاں اکلاپے کا ...