ہم آپ کو تو عشق میں برباد کریں گے
ہم آپ کو تو عشق میں برباد کریں گے تاثیر وفا پر تجھے کیا یاد کریں گے یاں سخت دلوں میں نہیں ہم دم کوئی اپنا جا کوہ میں فرہاد کو فریاد کریں گے محروم نہ رکھے گا ہمیں عشق بتاں سے گو داد نہ دیں کشتۂ بیداد کریں گے اے دور فلک مجھ کو قسم سر کی ہے اپنے ہم شاد کبھی یہ دل ناشاد کریں گے گر ...