قاصد خوش فال لایا اس کے آنے کی خبر
قاصد خوش فال لایا اس کے آنے کی خبر دل تو خوش کرتا ہے بارے یہ بہانے کی خبر وہ بت بے رحم ہم سے یوں جدائی کر گیا ہائے کس کافر کو تھی اس بد زمانے کی خبر بلبلو دو دن غنیمت ہے یہ فرصت عیش کی باغ سے ہے آج کل ہی گل کے جانے کی خبر تا ابد خالی رہے یارب دلوں میں اس کی جا جو کوئی لاوے مرے گھر اس ...