جس میں عمل کا جوش نہیں وہ شباب کیا
جس میں عمل کا جوش نہیں وہ شباب کیا مستی تو دل میں چاہیے شغل شراب کیا کیا درد دل محرک خدمت نہیں رہا جنت ٹھہر گئی ہے بنائے ثواب کیا یوں ہی نظر اٹھی تھی ذرا دیر کی طرف ملتا ہے اب یہ دیکھیں حرم سے خطاب کیا اپنوں سے خوف ہے کہ کہیں غیر ہی نہ ہوں ہے اس سے بڑھ کے اور جہاں میں عذاب ...