Gitesh Dube Geet

گیتیش دبے گیت

گیتیش دبے گیت کے تمام مواد

7 غزل (Ghazal)

    خواب ٹوٹا سحر کے ہوتے ہی

    خواب ٹوٹا سحر کے ہوتے ہی رہ گئے ہم یوں ہاتھ ملتے ہی اب کے سیلاب بھی بہے شاید ابر برسیں گے یاد کرتے ہی بارہا دل کو صاف کر دیکھا پھر سے ابھرا ہے عکس دھلتے ہی بن گیا ہے چمن وہ صحرا اب اس کے بوسوں کے لمس ملتے ہی گیت اب حرف سب بنے موتی آنسوؤں کے غزل میں ڈھلتے ہی

    مزید پڑھیے

    یہاں دیکھوں وہاں دیکھوں جہاں دیکھوں میں کیا دیکھوں

    یہاں دیکھوں وہاں دیکھوں جہاں دیکھوں میں کیا دیکھوں کبھی خود میں تجھے دیکھوں کبھی تجھ میں خدا دیکھوں غرض خود سے نہیں کوئی نہ چاہت ہے زمانے کی کہاں ہستی مری پھر جو تجھے خود سے جدا دیکھوں محبت کی نظر میں یار لکھی ہو محبت بس کبھی دیکھوں میں خود کو تو کبھی اس کی وفا دیکھوں نئی منزل ...

    مزید پڑھیے

    پی کر شراب بزم میں پھر آئیے ذرا

    پی کر شراب بزم میں پھر آئیے ذرا ہے مے کشی میں ہوش بھی بتلائیے ذرا یوں پڑھ رکھے ہیں ہم نے تو کتنے ہی فیصلے دل کی عبارتوں کو بھی پڑھوائیے ذرا مجھ سا نہیں ملے گا تمہیں یار پھر کہیں چاہیں تو گھوم کر یہ جہاں آئیے ذرا اچھی نہیں ہے بے رخی مجھ سے یوں آپ کی آ کر قریب سے ہی گزر جائیے ...

    مزید پڑھیے

    یہ محبت بھی اک سزا تو ہے

    یہ محبت بھی اک سزا تو ہے دل معصوم کی خطا تو ہے شکر ہے گھر میں آئینہ تو ہے گفتگو کے لئے خلا تو ہے عشق کے آسماں پہ جا پہنچا لگ گئی ہے اسے ہوا تو ہے زخم مل بھی گئے تو کیا غم ہے تیرا ہونا بھی اک دوا تو ہے جب لبوں پر ہنسی نمایاں ہو سمجھو پیچھے کوئی دعا تو ہے فاصلے یوں نہیں ہوا ...

    مزید پڑھیے

    جدھر دیکھتا ہوں نظارہ ترا ہے

    جدھر دیکھتا ہوں نظارہ ترا ہے اثر بندگی کا ہے یا معجزہ ہے ورق زندگی کے پلٹتے ہیں جب جب میں حیرت سے دیکھوں کہ کیا کیا لکھا ہے یہ موجیں یہ ساحل یہ کشتی یہ دریا نہ جانے کہاں ناخدا لاپتہ ہے وہی موڑ ہیں اور وہی رہ گزر بھی غضب یہ ہے کہ ہر مسافر نیا ہے لگاتے رہو لاکھ چہرے پہ چہرے مگر ...

    مزید پڑھیے

تمام