Ghazanfar

غضنفر

شاعر،ناقد اور فکشن رائٹر۔ حساس سماجی موضوعات پر ناول اور افسانے لکھنے کے لیے مشہور۔

Poet, critic, and fiction writer, known for his writings on sensitive social issues.

غضنفر کی نظم

    بطخ کا بچہ

    بطخ کا اک بچہ پکڑے آنگن سے اک بلی بھاگی بلی پیچھے کتا دوڑا چنو منو گڈو پپو کلو سلو سارے بچے بلا لے کر پیچھے دوڑے ساتھ میں دوڑیں شنو اپی گڈا گڈی لے کر اپنے ننھی منی چنی دوڑی ابا دوڑے امی دوڑیں دوڑے ڈبو چچا بھی اچھن بھائی کلن بھائی چھٹن بھائی منن بھائی پیچھے پیچھے وہ بھی دوڑے بلی رک ...

    مزید پڑھیے

    بہت خوبصورت ہمارا وطن ہے

    بہت خوب صورت ہمارا وطن ہے انوکھا ہے سب سے نرالا وطن ہے سبھی رنگ کے پھول اس میں کھلے ہیں بہشتی مناظر بھی اس کو ملے ہیں کہیں رات رانی کی خوشبو بسی ہے کہیں پر چنبیلی کی نکہت گھلی ہے کہیں پر دھنک سات رنگی تنی ہے کہیں نور کی کوئی چادر بچھی ہے کسی سمت میں کوئی دریا رواں ہے کہیں کوہساروں ...

    مزید پڑھیے

    ہجرت

    وہ آغوش جس میں پلے اور پل کر جواں ہم ہوئے ہیں اسے چھوڑنے کی تدابیر کرنے میں مصروف ایسے ہوئے ہیں کہ زنداں سے قیدی رہائی کی راہوں کی تعمیر کرنے میں مشغول ہوتے ہیں جیسے وہ آغوش جس میں جواں ہم ہوئے ہیں اسے چھوڑ کر دور جانے کے احساس سے جو خوشی مل رہی ہے کسی بھی طرح اس سے کمتر نہیں ہے جو ...

    مزید پڑھیے

    ایک ہندوستانی کی مناجات

    دلوں میں ہمارے محبت جگا دے رگ و پے سے نفرت کا جذبہ مٹا دے خدایا سبق ایکتا کا پڑھا دے ہمیں آج پھر بھائی بھائی بنا دے کہ آسان ہو جائے جینا ہمارا نگاہوں میں چمکے سکوں کا ستارہ ہر اک سمت میں آج ہلچل مچی ہے کہیں بیکلی ہے کہیں کھلبلی ہے کہیں آگ دیوار و در میں لگی ہے کسی گھر کی بنیاد میں ...

    مزید پڑھیے

    نئے آدمی کا کنفشن

    کبھی یہ بھی خواہش پریشان کرتی ہے مجھ کو کہ میں اپنے بھیتر کے میں کو نکالوں مگر میرے میں کی تو صورت بہت ہی بری ہے خباثت کا انبار جس میں نہاں ہے صرافہ سے جس کی کراہت عیاں ہے جبیں پر خطرناک سوچوں کے جنگل اگے ہیں بھیانک ارادوں کے وحشی چھپے ہیں نگاہوں میں جس کی ہوسناکیوں کے مناظر بھرے ...

    مزید پڑھیے

    مہابھارت

    بن لادن تورا بورا میں ہوتا تو ایسی محشری مار جس سے پہاڑ سرمہ بن گئے زمین راکھ ہو گئی آسمان سیاہ پڑ گیا کب کا ختم ہو چکا ہوتا مگر کرۂ ارض پر جگہ جگہ ہیبت ناک آتشیں پھنکاریں کربناک دل دوز چیخیں اس حقیقت کی غماز ہیں کہ بن لادن مرا نہیں زندہ ہے یہ پھنکاریں اور چیخیں اس بات کی بھی دلیل ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2