خاموشی
لو میں نے قلم کو دھو ڈالا لو میری زباں پر تالا ہے لو میں نے آنکھیں بند کر لیں لو پرچم سارے باندھ لیے نعروں کو گلے میں گھونٹ دیا احساس کے تانے بانے کو پھر میں نے حوالے دار کیا اس دل کی کسک کو مان لیا ایک آخری بوسہ دینا ہے اور اپنے لرزتے ہاتھوں سے خنجر کے حوالے کرنا ہے لو میں نے قلم ...