Fay Seen Ejaz

ف س اعجاز

سرگرم ادبی صحافی ہںہ اور اِس وقت طباعت و اشاعت کے پشےو سے وابستہ ہں ۔ شاعر، افسانہ نویس، تنقدحنگار اور مترجم کے علاوہ سفر نامہ نگار ہیں

An active literary journalist and engaged in his printing and publishing business. Besides being a poet, critic and translator he writes short stories and travelogues.

ف س اعجاز کی غزل

    مرے گھر کی اینٹیں چرا لے گیا وہ

    مرے گھر کی اینٹیں چرا لے گیا وہ نہیں جانتا ہے کہ کیا لے گیا وہ اسے کیا ضرورت تھی وہ جانتا ہے جو گھر میں پرایا خدا لے گیا وہ سر راہ جس نے کیا قتل میرا ستم ہے مرا خوں بہا لے گیا وہ مرا روتا بچہ بہلتا تھا جس سے وہ لکڑی کا ہاتھی اٹھا لے گیا وہ سخاوت نے اس کو دھنی کر دیا ہے فقیروں کی ...

    مزید پڑھیے

    عشق جھیلا ہے تو چہرہ زرد ہونا چاہئے

    عشق جھیلا ہے تو چہرہ زرد ہونا چاہئے حسن کے شیدائیوں کو مرد ہونا چاہئے بد گمانی پونچھ کر آنچل سے کوئی چوم لے اس لئے تصویر پر کچھ گرد ہونا چاہئے سچ کہو تو ہر کہانی داستان اپنی ہی ہے آدمی کے دل میں تھوڑا درد ہونا چاہئے آج کے بوسوں میں سچائی کی سرخی ہے کہاں اے مصور ان لبوں کو زرد ...

    مزید پڑھیے

    خرچ جب ہو گئی جذبوں کی رقم آپ ہی آپ

    خرچ جب ہو گئی جذبوں کی رقم آپ ہی آپ کھل گیا ہم پہ حسینوں کا بھرم آپ ہی آپ اب کے روٹھے تو منانے نہیں آیا کوئی بات بڑھ جائے تو ہو جاتی ہے کم آپ ہی آپ روز بڑھتا تھا کوئی دست طلب اپنی طرف سر سے ہوتا ہوگا اک بوجھ بھی کم آپ ہی آپ ان کے وعدوں پہ کوئی دن تو گزارہ کیجے آپ بن جائیں گے تصویر ...

    مزید پڑھیے

    یا تو تاریخ کی عظمت سے لپٹ کر سو جا

    یا تو تاریخ کی عظمت سے لپٹ کر سو جا یا کسی ٹوٹے ہوئے بت سے چمٹ کر سو جا ننھا بچہ ہے تو آ ماں کے گھنے آنچل میں رات کی چھلنی سڑک ہی سے لپٹ کر سو جا ہر گھڑی شور مچاتی ہوئی مخلوق کے بیچ اپنے ہونے کے یقیں سے ذرا ہٹ کر سو جا نیند اڑنے کا مزہ تو بھی چکھا دے ان کو چال مکار ستاروں کی الٹ کر ...

    مزید پڑھیے

    کوئی آنکھ چپکے چپکے مجھے یوں نہارتی ہے

    کوئی آنکھ چپکے چپکے مجھے یوں نہارتی ہے مرے دل میں اک تمنا کہیں سر ابھارتی ہے مری سوچ کا طریقہ مری آنکھ کا سلیقہ یہی شے ہے تیرے اندر جو تجھے سنوارتی ہے نئے شوق کی چمک ہے کسی میہماں نظر میں مری روح میں اتر کر مرے سر ابھارتی ہے مجھے کچھ دنوں سے اس سے بڑا پیار مل رہا ہے کبھی اپنے دل ...

    مزید پڑھیے

    اس کی ہر بات نے جادو سا کیا تھا پہلے

    اس کی ہر بات نے جادو سا کیا تھا پہلے کتنا دلچسپ کہانی کا خدا تھا پہلے خواب لمحہ تری خوشبو میں بسا تھا پہلے بے خبر نیند میں اک پھول کھلا تھا پہلے کوئی تاثیر تھی جو غم کو بھلا دیتی تھی تیرے اندر کوئی فن کار چھپا تھا پہلے یہ بدن اب تجھے بے روح کھنڈر لگتا ہے اس حویلی میں اک انسان ...

    مزید پڑھیے

    سمندر سر پٹک کر مر رہا تھا

    سمندر سر پٹک کر مر رہا تھا تو میں جینے کی کوشش کر رہا تھا کسی سے بھی نہیں تھا خوف مجھ کو میں اپنے آپ ہی سے ڈر رہا تھا گزارش وقت سے میں نے نہ کی تھی کہ میرا زخم خود ہی بھر رہا تھا ہزاروں سال کی تھی آگ مجھ میں رگڑنے تک میں اک پتھر رہا تھا تجھے اس دن کی چوٹیں یاد ہوں گی مجھے پہچان، ...

    مزید پڑھیے

    آنکھ اور نیند کے رشتے مجھے واپس کر دے

    آنکھ اور نیند کے رشتے مجھے واپس کر دے میرے خوابوں کے جزیرے مجھے واپس کر دے تجھ کو منظور نہیں مجھ کو ہے اب بھی منظور میری قربت مرے بوسے مجھے واپس کر دے اپنے ماتھے کے چمکتے ہوئے سورج کی قسم میری آنکھوں کے سویرے مجھے واپس کر دے زندگی سایۂ گیسو سے نکل کر چپ ہے میری زنجیر کے حلقے ...

    مزید پڑھیے

    آئنے روپ چرا لیں گے ادھر مت دیکھو

    آئنے روپ چرا لیں گے ادھر مت دیکھو تم کو باتوں میں پھنسا لیں گے ادھر مت دیکھو چین لٹ جائے گا گر تم نے ادھر دیکھ لیا لوگ خوابوں میں بسا لیں گے ادھر مت دیکھو ایک انگارہ ہو تم پھول کے پیراہن میں انگلیاں لوگ جلا لیں گے ادھر مت دیکھو چاندنی دھول کی مانند وہاں اڑتی ہے تم کو منظر وہ ...

    مزید پڑھیے

    عمر بھر ایک سی الجھن تو نہیں بن سکتے

    عمر بھر ایک سی الجھن تو نہیں بن سکتے دوست بن جائیں کہ دشمن تو نہیں بن سکتے ہم کو معلوم ہے تم کیا نہیں بن پاتے ہو دھوپ بن جاتے ہو ساون تو نہیں بن سکتے میں نے دیکھا ہے وہ انسان تمہارے اندر رام بن جاؤ گے راون تو نہیں بن سکتے نقد سانسوں کے لئے دل سے محبت کرنا ہم کبھی قرض کی دھڑکن تو ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2