Farhan Mushtaque

فرحان مشتاق

فرحان مشتاق کے تمام مواد

3 نظم (Nazm)

    لمحے کی بات

    یہ اس لمحے کی بات ہے جب آنکھ جھپکنے سے ڈر لگتا اور اس ڈر میں لپٹی ہوئی ادھورا ہونے کی خواہش ٹہلتے ٹہلتے جھوٹ کی اس دیوار کے پاس پہنچ جاتی جس کی بنیادوں میں نوزائیدہ سچ دفن تھے تب میں خاموشی کے چٹئیل میدان میں تن کے کھڑا ہو جاتا اور انجانی منزلوں سے آتی ہوئی ہوا لفظوں کے پیراہن سے ...

    مزید پڑھیے

    پرانا گھر

    یہ ان دنوں کی بات ہے جب گھر کے ایک کمرے میں دکھ اور ملال منڈلی سجا کے بیٹھا کرتے اور مصروفیت بہانے بہانے سے وہاں تاک جھانک کرتی دوسرے کمرے میں دلوں میں نقب لگانے کے سب منصوبے آپس میں بیٹھ کر تاش کھیلا کرتے اور میں ہر تھوڑی دیر بعد تمہاری عادتیں ڈھونڈنے اسٹور کے چکر کاٹتا ...

    مزید پڑھیے

    خاموشی

    یہ ان دنوں کی بات ہے جب میرے ذہن کی گلیوں میں ایک عاشق ایک بچے کی انگلی پکڑ کر طلسمی گھروں کو حسرت سے دیکھتا کچھ گلوں کی خاموشی اور اس خاموشی کی سائیں سائیں کان کے پردوں سے گزر کر ناف میں اتر جایا کرتی تب آخری موڑ پر وہ بوڑھا مل جاتا جس کی آنکھوں میں زندگی سے پیچھا چھڑا لینے والی ...

    مزید پڑھیے