یوم یادگار سر سیدؔ در دکن
جو شمع علم مغرب سید نے کی تھی روشن بکھری ہوئی ہیں جس کی کرنیں ہر انجمن میں اس شمع علم و فن کی کچھ منتشر شعاعیں یاران بزم تم ہو اس گوشۂ دکن میں لیکن یہ یاد رکھو سچی شعاع وہ ہے آنکھوں کا نور بن کر پھیلے جو مرد و زن میں جو شمع سے نکل کر دنیا کو جگمگا دے جو روح تازہ پھونکے ہر پیکر کہن ...