Faisal Nadeem Faisal

فیصل ندیم فیصل

فیصل ندیم فیصل کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    کچھ ایسا ربط مسلسل رہا شعور سے بھی

    کچھ ایسا ربط مسلسل رہا شعور سے بھی کہ خوف آنے لگا عشق کے وفور سے بھی وہ شش جہات سے یکساں دکھائی دیتا ہے اسے قریب سے دیکھا ہے اور دور سے بھی ہمارا عشق حقیقت میں غار ثور و حرا اگرچہ خاص عقیدت ہمیں ہے طور سے بھی سنا ہے خاص تعلق ہے خارجیت کا ہماری ذات کے کچھ داخلی امور سے بھی تبھی ...

    مزید پڑھیے

    کچھ سلیقے سے اگر چاک گھمایا جاتا

    کچھ سلیقے سے اگر چاک گھمایا جاتا عین ممکن ہے کہ شہکار بنایا جاتا جانے والے نے غلط فہمی میں لوٹ آنا تھا بے خیالی میں بھی گر ہاتھ ہلایا جاتا عشق منصور کو خود دار تلک لے آیا اس سے پہلے کہ کوئی حشر اٹھایا جاتا لوٹنے والا اسی سوچ میں مر جائے گا کاش زنجیر کو دو بار ہلایا جاتا رنگ ...

    مزید پڑھیے

    مجھ پر نشاں لگائیے پہلے سوالیے

    مجھ پر نشاں لگائیے پہلے سوالیے پھر مسئلوں کو کھولیے اور حل نکالیے جذبات آ سکے ہیں کبھی اختیار میں آنکھوں کی فکر چھوڑیئے دل کو سنبھالیے وحشت نے میری نیند پہ پہرے لگا دئے کچھ خواب میری آنکھ کی جانب اچھالیے وہم و گماں اتار کے پھینکے ہیں اور پھر ہم نے یقیں کی اون سے خرقے سلا ...

    مزید پڑھیے

    زمین ہجر میں گردن تلک گڑا ہوا ہوں

    زمین ہجر میں گردن تلک گڑا ہوا ہوں میں تجھ کو ہار کے اب سوچ میں پڑا ہوا ہوں ہر ایک سمت ہے شورش بلا کی وحشت ہے میں دشت زاد ہوں اور شہر میں کھڑا ہوا ہوں خدا کا شکر کہ زیبائشوں کا ہوں باعث یہ اور بات کہ پازیب میں جڑا ہوا ہوں یہ عشق موت کے اسباب پیدا کرتا ہے میں تیس سال سے اس بات پر اڑا ...

    مزید پڑھیے

    آپ بے کار الجھ بیٹھے ہیں تقدیر کے ساتھ

    آپ بے کار الجھ بیٹھے ہیں تقدیر کے ساتھ پہلے پڑھیے تو ذرا صبر کو تفسیر کے ساتھ مصلحت ہے کہ محبت ہے غضب ہے جو ہے دیکھ دیوار اتر آئی ہے تصویر کے ساتھ مفلسی آ گئی اس بار بھی آڑے ورنہ لازماً پھول بھی ملتے تجھے تحریر کے ساتھ کیا ہی اچھا تھا شہ وقت کہ ایسا ہوتا دکھ فلسطیں کا بھی ہوتا ...

    مزید پڑھیے

تمام