ڈاکٹر نریش کی غزل

    مری اجڑی جوانی کا ہے بس اتنا نشاں باقی

    مری اجڑی جوانی کا ہے بس اتنا نشاں باقی نشیمن جل گیا لیکن ابھی تک ہے دھواں باقی خدا جانے سزا ہم کو ملی ہے کن گناہوں کی کہ اپنے ملک میں ہی اب نہیں اپنی زباں باقی مکیں جتنے بھی ہیں سب میہماں دو چار دن کے ہیں رہے گا اس زمانے میں فقط وہ لا مکاں باقی حیات و موت کی ہر آزمائش ختم ہے تو ...

    مزید پڑھیے

    دل سی نایاب چیز کھو بیٹھے

    دل سی نایاب چیز کھو بیٹھے کیسی دولت سے ہاتھ دھو بیٹھے عہد ماضی کا ذکر کیا ہمدم عہد ماضی کو کب کے رو بیٹھے ہم کو اب غم نہیں جدائی کا اشک غم جام میں سمو بیٹھے وعظ کرنے کو آئے تھے واعظ مے سے دامن مگر بھگو بیٹھے کیا سبب ہے نریشؔ جی آخر کیوں جدا آج سب سے ہو بیٹھے

    مزید پڑھیے

    رفیق سے ہی لگے ہیں نہ اب عدو سے ہم

    رفیق سے ہی لگے ہیں نہ اب عدو سے ہم نکل گئے ہیں بہت دور رنگ و بو سے ہم تری تلاش میں گم کر دیں اپنی ہستی کو یہ آرزو ہے گزر جائیں آرزو سے ہم سوائے اپنے کسے دیں گناہ کا الزام کفن بہ دوش کھڑے ہیں لہو لہو سے ہم زبان شیریں دلوں میں فساد و فتنہ و شر کہ باز آئے محبت کی گفتگو سے ہم نئی بلا ...

    مزید پڑھیے

    میری بربادی کا عالم دیکھ لو

    میری بربادی کا عالم دیکھ لو کر رہا ہوں اپنا ماتم دیکھ لو صبح سے پہلے چراغ زیست کی لو ہوئی جاتی ہے مدھم دیکھ لو حادثات زندگی کے فیض سے ہو گئے ہیں کیا سے کیا ہم دیکھ لو جان لو گے میرے دل کی کیفیت آئنے میں زلف برہم دیکھ لو سوچ لینا محو گریہ ہے نریشؔ جب کسی کی چشم پر نم دیکھ لو

    مزید پڑھیے

    ذکر ماضی سے شب و روز ستاتے ہیں مجھے

    ذکر ماضی سے شب و روز ستاتے ہیں مجھے میرے احباب ہی دیوانہ بناتے ہیں مجھے میں تو اک جملۂ با معنی و با مطلب ہوں اور وہ حرف غلط کہہ کے مٹاتے ہیں مجھے ایک بے ربط تعلق کا سہارا لے کر لوگ کیا عشق کے انداز سکھاتے ہیں مجھے جو تھے اپنے ہی خد و خال سے غافل کل تک آج وہ لوگ بھی آئینہ دکھاتے ...

    مزید پڑھیے

    غم جدائی کا نہ شاید مجھے اتنا ہوتا

    غم جدائی کا نہ شاید مجھے اتنا ہوتا تم نے اے کاش جو مجھ کو کبھی سمجھا ہوتا ابن آدم نہ کبھی اس طرح تشنہ ہوتا ریت پہ اس کو جو پانی کا نہ دھوکا ہوتا عین ممکن ہے کہ ضد چھوڑ کے وہ رک جاتا جانے والے نے جو مڑ کر مجھے دیکھا ہوتا کیا عجب ہے کہ وہ گندم کو نہ چھوتا ہرگز مرد اول نہ اگر بخت کا ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3