ایک صراحی ، چھ گلاس اور مولانا صاحب
سردار دیوان سنگھ مفتونؔ ایڈیٹر’’ریاست‘‘ کو کسی ریاست کے مہاراجہ نے صراحی اورچھ گلاس کا وہسکی سیٹ تحفے میں بھجوایا۔ اس پر جو نقاشی کی گئی تھی وہ دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی ۔ مفتون صاحب نے ایک دن تھری اسٹار برانڈی کی بوتل منگائی ، اس صراحی میں ڈال کر ابھی آدھا پیگ ہی انڈیلا تھا ...