مجاز ،سوڈا اور شراب
مجاز ایک شام دیوان سنگھ مفتون سے ملنے کے لیے گےو تو انہوں نے فوراً ملازم سے چار درجن سوڈے کی بوتلیں لانے کے لئے کہا۔ ملازم چار درجن سوڈے کی بوتلیں لے آیا تو مجازنے پوچھا:
’’بھئی ہم تو صرف دو آدمی ہیں ، پھر اتنا سوڈا کس لیے ؟ ‘‘
اس پر مفتونؔ نے جواب دیا :
’’دیکھتے جاؤ۔‘‘ اور فوراً ملازم سے کہا کہ ’’ایک درجن سوڈے کی بوتلیں رکھ کر باقی تین درجن بوتلیں ساتھ والے دوکاندار کو بیچ کر جو پیسے ملیں اس سے ایک بوتل شراب اور کچھ نمکین لے آؤ۔‘‘