Dilkash Sagari

دلکش ساگری

بھوپا ل کے شاعر۔ ’گمنام گوشے‘ اور ’بھوپال میں غزل‘ کے نام سے دو شعری انتخاب بھی مرتب کیے

A poet from Bhopal, edited two volumes of poetry called 'Bhopal Mein Ghazal' and 'Gumnaam Goshe'

دلکش ساگری کی غزل

    نفس نفس ہے کہ سہما ہوا سا لگتا ہے

    نفس نفس ہے کہ سہما ہوا سا لگتا ہے سکوت شام کا سایہ گھنا سا لگتا ہے چلو کہ اس سے بھی کچھ دیر گفتگو کر لیں یہ اجنبی تو مصیبت زدہ سا لگتا ہے یہاں کی خاک سے آتی ہے بوئے دل داری ہر ایک شخص مجھے آشنا سا لگتا ہے یقین ہے کہ وہ منزل ملے گی اے دلکشؔ ابھی سفر ترا صبر آزما سا لگتا ہے

    مزید پڑھیے

    سپنوں کی دھارا میں بہتا رہتا ہوں

    سپنوں کی دھارا میں بہتا رہتا ہوں شبدوں کے آکار بدلتا رہتا ہوں حال سے مستقبل سے آنکھیں بند کئے ماضی کی دہلیز پہ سوتا رہتا ہوں ان سے تیری شکل نہیں ملتی پھر بھی پھولوں سے دن رات جھگڑتا رہتا ہوں باہر گھپ اندھیارا گونگے بہرے لوگ اپنے آپ سے باتیں کرتا رہتا ہوں میں ہوں سر سے پا تک ...

    مزید پڑھیے

    چاند بھی ستاروں کو ساتھ لے کے چلتا ہے (ردیف .. ا)

    چاند بھی ستاروں کو ساتھ لے کے چلتا ہے جانے کیوں بھٹکتے ہیں لوگ بے سبب تنہا دیکھیے اندھیروں کے جسم کب پگھلتے ہیں تیرگی زیادہ ہے اور چراغ شب تنہا ہم جگر فگاروں کی اس ادا کو کیا کہیے بیٹھتے ہیں سب مل کر سوچتے ہیں سب تنہا آپ کو نہ راس آئی انجمن تو کیا ہوگا ہم تو کاٹ ہی لیں گے اپنے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2