Devdas Bismil

دیوداس بسمل

دیوداس بسمل کی غزل

    زندگی ہم پہ مہرباں نہ ہوئی

    زندگی ہم پہ مہرباں نہ ہوئی پھر بھی امید بد گماں نہ ہوئی پنکھ ٹوٹے ہیں گو اڑانوں میں چشم محروم آسماں نہ ہوئی دل پہ گرچہ سکوت چھایا تھا آتما اپنی بے زباں نہ ہوئی جاری تھا یوں سفر حوادث میں سست رفتار کارواں نہ ہوئی پاؤں چھلنی ہوئے مگر بسملؔ دولت عزم ناتواں نہ ہوئی

    مزید پڑھیے

    اک بار محبت میں یہ دل جو ٹوٹ گیا سو ٹوٹ گیا

    اک بار محبت میں یہ دل جو ٹوٹ گیا سو ٹوٹ گیا مالا میں پرویا سو موتی جو چھوٹ گیا سو چھوٹ گیا دل ایسا نازک شیشہ ہے یہ پھر سے نہ جوڑا جاتا ہے اک بار کسی کے ہاتھوں سے جو ٹوٹ گیا سو ٹوٹ گیا الفت کا مقدر بھی ظالم بس بلبلے جیسا ہوتا ہے یہ بلبلہ بن کر پانی پر جو پھوٹ گیا سو پھوٹ گیا اک بار ...

    مزید پڑھیے

    حد نظر تک ویرانے ہیں آبادی کا نام نہیں

    حد نظر تک ویرانے ہیں آبادی کا نام نہیں کس رستہ پہ قدم بڑھاؤں کوئی رستہ عام نہیں جلتا ریگستان ہے ہر سو تند ہوائیں چلتی ہیں دھو دھو کرتی ہے دوپہری صبح نہیں ہے شام نہیں ساری عمر گزاری میں نے خون کے آنسو پی پی کر خوشیوں کے دو گھونٹ پلا دے ایسا کوئی جام نہیں تنہا ہوں میں اس دنیا میں ...

    مزید پڑھیے

    جب جب تیری آنکھ سے ٹپکا آنسو شبنم روئی ہے

    جب جب تیری آنکھ سے ٹپکا آنسو شبنم روئی ہے جیسے شمع جلی ہے شب بھر تھک کے صبح کو سوئی ہے جو بوؤ گے وہ کاٹو گے قدرت کا قانون ہے یہ ہم تو کیکر کاٹ رہے ہیں کیسی فصل یہ بوئی ہے خون کے دریا تیر کے ہم نے آزادی حاصل کی تھی پر ساحل پہ پہنچ کے ہم نے خود ہی ناؤ ڈبوئی ہے مظلوموں نے پامالوں نے ...

    مزید پڑھیے

    ڈرتا ہوں کہیں اے دوست مرے یہ پیار مرا بدنام نہ ہو

    ڈرتا ہوں کہیں اے دوست مرے یہ پیار مرا بدنام نہ ہو جس طرح سے ٹوٹے لاکھوں دل اپنا بھی وہی انجام نہ ہو یہ ظالم دنیا ہے ساتھی کب دو دل ملنے دیتی ہے ایسی ہی تلخ جدائی کی اب اپنی کوئی شام نہ ہو ہیں بیچ میں کتنی دیواریں مذہب کی سماجوں رسموں کی اس قید میں ہم بھی دم توڑیں قسمت میں یہی ...

    مزید پڑھیے

    جب دل ٹوٹا دیوانے کا

    جب دل ٹوٹا دیوانے کا آغاز ہوا افسانے کا تب اور شمع کی لو بھڑکی جب جسم جلا پروانے کا جب اپنا ہی اپنا ہی اپنا نہ رہا تب شکوہ کیا بیگانے کا جب اپنے ہاتھوں زہر پیا کیا جرم ہے تب پیمانے کا جب ہر دروازہ بند ہوا بس وا ہے در میخانے کا اب درد کے مارے کیسے جئیں اور رستہ نہیں مر جانے ...

    مزید پڑھیے