Daulat Ram Sabir Panipati

دولت رام صابر پانی پتی

دولت رام صابرؔ مغربی پنجاب سیالکوٹ کے رہنے والے تھے، جو کہ 1947 میں تقسیم وطن کے بعد وہاں سے ہجرت کر کے مع اپنے کنبے کے پانی پت میں آکر بس گئے۔ آپ ہومیوپیتھی کے ایک معروف ڈاکٹر تھے۔ یہاں آپ نے ہومیوپیتھی کی ایک ڈسپنسری قائم کی، جس میں مریضوں کا علاج مفت ک

دولت رام صابر پانی پتی کے تمام مواد

4 غزل (Ghazal)

    دیا فریب تمنا کو ہر گھڑی میں نے

    دیا فریب تمنا کو ہر گھڑی میں نے مراد من کی نہ پائی مگر کبھی میں نے امید و بیم سے دل کو نجات مل نہ سکی گزار دی ہے تذبذب میں زندگی میں نے خرد کا راگ مرے غم سے داد پا نہ سکا جنوں کو سونپ دیا ساز آگہی میں نے بلا کے مجھ کو سر بزم بے حجاب کیا ترے کرم کی حقیقت بھی دیکھ لی میں نے وصال و ...

    مزید پڑھیے

    یہ کیوں سوچیں کہ وہ داد وفا دیتے تو کیا ہوتا

    یہ کیوں سوچیں کہ وہ داد وفا دیتے تو کیا ہوتا جو رونے پر بھی پابندی لگا دیتے تو کیا ہوتا لگا رکھی ہے دل میں آگ ان کی بے نیازی نے نہ جانے جو وہ دامن سے ہوا دیتے تو کیا ہوتا تڑپنے کی اجازت ہے یہ ان کی مہربانی ہے وہ ہنس کر ٹال جاتے ہیں سزا دیتے تو کیا ہوتا فقط کچھ داغ سینے میں چھپا ...

    مزید پڑھیے

    تری دلبری سلامت مرے غم کا بول بالا

    تری دلبری سلامت مرے غم کا بول بالا مری آتش دروں سے ترے گھر میں ہے اجالا یہ مرا خلوص باطن وہ رقیب کی نمائش یہاں آنسوؤں کے موتی وہاں موتیوں کی مالا ترا حسن فتنہ ساماں مرا عشق والہانہ یہ جنوں تو وہ قیامت پڑا آفتوں سے پالا مری خامشی جہالت مرا بولنا بغاوت مرے ذوق آگہی نے مجھے ...

    مزید پڑھیے

    جان دی جس کے لیے اس کو خبر کوئی نہیں

    جان دی جس کے لیے اس کو خبر کوئی نہیں اب کھلا مجھ پر کہ مر مٹنا ہنر کوئی نہیں آ ہی پہنچی اک دریچے سے شعاع آفتاب میں یہ سمجھا تھا شب غم کی سحر کوئی نہیں آج کس کی جان سے کھیلو گے اے چارہ گرو آج پہلو میں مرے زخم جگر کوئی نہیں زاویہ ہائے نظر میں آہ اتنا اختلاف گو تری تحریر میں زیر و ...

    مزید پڑھیے