Chaudhary Moinuddin Usmani Arif

چودھری معین الدین عثمانی عارف

  • 1898 - 1988

چودھری معین الدین عثمانی عارف کے تمام مواد

4 غزل (Ghazal)

    حسن کے گن گن سکوں یہ گن کہاں رکھتا ہوں میں

    حسن کے گن گن سکوں یہ گن کہاں رکھتا ہوں میں لب نہیں کھلتے مگر ذوق بیاں رکھتا ہوں میں لو جہاں دی شمع نے میں بھی تڑپ کر جل بجھا فطرت پروانۂ آتش بجاں رکھتا ہوں میں پھر مرے دامن میں کوئی پھول کھلتا ہی نہیں جب ذرا قابو میں چشم خوں فشاں رکھتا ہوں میں بے لٹائے کٹ نہیں سکتی متاع عشق ...

    مزید پڑھیے

    فضائے قرب میں بیتابیٔ دل بڑھتی جاتی ہے

    فضائے قرب میں بیتابیٔ دل بڑھتی جاتی ہے محبت کی تڑپ منزل بمنزل بڑھتی جاتی ہے ادھر بارش مسلسل جلوہ ہائے بے محابا کی ادھر محدود نظارے کی مشکل بڑھتی جاتی ہے پہنچتا جا رہا ہوں اوج ادراک حقیقت تک برابر ہمت قطع منازل بڑھتی جاتی ہے ادھر میرے لئے چشم طلب خوب انجمن ان کی ادھر بے گانگیٔ ...

    مزید پڑھیے

    سد راہ آپ اگر لغزش رفتار نہ ہو

    سد راہ آپ اگر لغزش رفتار نہ ہو راہرو کو رہ‌ دشوار بھی دشوار نہ ہو دوریاں دورئ منزل کے توہم کی تھیں دیکھ نزدیک رگ جاں ہی کہیں یار نہ ہو کر سکے کیسے جلا کوئی اس آئینے پر بار صیقل بھی اٹھانے کو جو تیار نہ ہو کہیں اس کے لئے منزل کی کھلی ہے آغوش جس میں جوش سفر کوچۂ دل دار نہ ہو جوش ...

    مزید پڑھیے

    خبر پہنچی انہیں بھی کب بہار حشر ساماں کی

    خبر پہنچی انہیں بھی کب بہار حشر ساماں کی فضا میں دھجیاں جب اڑ چکیں جیب و گریباں کی انہیں الجھا دیا کتنا کسی کے دست وحشت نے پریشانی پتہ دیتی ہے یہ زلف پریشاں کی وہ حسن آفت دیں اب نئی سج دھج سے نکلا ہے الٰہی خیر تقویٰ کی الٰہی خیر ایماں کی نہ پہنچا ان کے دامن تک تو مل جائے گا مٹی ...

    مزید پڑھیے