Basheer Ahmed Shaheed

بشیر احمد شہید

  • 1916 - 1983

بشیر احمد شہید کے تمام مواد

4 غزل (Ghazal)

    بہاروں میں بھی جلتے آشیاں دیکھے نہیں جاتے

    بہاروں میں بھی جلتے آشیاں دیکھے نہیں جاتے دہکتے گل سلگتے گلستاں دیکھے نہیں جاتے نکل کر بزم گل سے نکہتیں آوارہ پھرتی ہیں فضاؤں میں بھٹکتے کارواں دیکھے نہیں جاتے یہاں انسان سے انساں تو ہیں سہمے ہوئے لیکن خدا سے بھی یہ بندے بد گماں دیکھے نہیں جاتے نمازیں چیختی ہیں مسجدیں فریاد ...

    مزید پڑھیے

    نکھرے ہوئے عارض ہیں بکھرے ہوئے گیسو بھی

    نکھرے ہوئے عارض ہیں بکھرے ہوئے گیسو بھی اے اہل نظر دیکھو جلوہ بھی ہے جادو بھی موسم کی طرح ان کے تیور بھی بدلتے ہیں پھر جاتی ہیں نظریں بھی تن جاتے ہیں ابرو بھی اظہار تمنا پر ہنس ہنس کے نہیں کہنا انکار میں شامل ہے اقرار کا پہلو بھی اے عشق بتا تو ہی یہ کون سا عالم ہے ہونٹوں پہ تبسم ...

    مزید پڑھیے

    ساقی سے نہیں بڑھ کے کوئی نبض شناس اور

    ساقی سے نہیں بڑھ کے کوئی نبض شناس اور برسات میں دے دیتا ہے دو چار گلاس اور دل میں ہو اگر سوز تمنا کی حرارت ارمان کی تائید میں بڑھ جاتی ہے آس اور جب اونگھنے لگتی ہے ارادوں کی جوانی ہستی کے سمن زار بھی ہوتے ہیں اداس اور ہے روپ کہ بہروپ ہے انسان کا یہ بھی ہندو کا لباس اور ہے مسلم کا ...

    مزید پڑھیے

    دل کے ہر داغ کو سینے سے لگائے رکھئے

    دل کے ہر داغ کو سینے سے لگائے رکھئے خانۂ دل میں یہ فانوس جلائے رکھئے زندگی وقت کے سانچے میں ڈھلی جاتی ہے دیدہ و دل کو قرینے سے سجائے رکھئے شام غم کا جو فسانہ تھا وہ اب ختم ہوا صبح امید کا ماحول بنائے رکھئے اپنے اخلاص و محبت کے ہیں قائل سب لوگ زندگانی کا یہی رنگ جمائے رکھئے میں ...

    مزید پڑھیے