Basheer Ahmad Shad

بشیر احمد شاد

بشیر احمد شاد کے تمام مواد

14 غزل (Ghazal)

    ہم جان کے ان کی محفل میں اغیار کی باتیں کرتے ہیں

    ہم جان کے ان کی محفل میں اغیار کی باتیں کرتے ہیں پھولوں کو ستانے کی خاطر ہم خار کی باتیں کرتے ہیں کچھ لوگ گلابوں کی صورت کانٹوں سے گزارہ کرتے ہیں محروم محبت ہو کر بھی وہ پیار کی باتیں کرتے ہیں کلیوں کو چٹکتا دیکھ کے جو بجلی کو پکارا کرتے تھے اب راکھ اڑا کر لوگ وہی گلزار کی باتیں ...

    مزید پڑھیے

    زخم تو زخم ہے کچھ دیر میں بھر جائے گا

    زخم تو زخم ہے کچھ دیر میں بھر جائے گا لفظ نشتر ہے رگ جاں میں اتر جائے گا تیری رحمت کا یہ دریا وہ مسافر ہے کہ جو میری بستی سے دبے پاؤں گزر جائے گا رنگ کچا ہے ترے شہر وفا کا جاناں غم کی اک لہر چلے گی تو اتر جائے گا آ تیری مانگ میں اس شام کی سرخی بھر دوں اس کی تزئین سے یہ حسن نکھر جائے ...

    مزید پڑھیے

    فروغ شام کا منظر اس آفتاب میں تھا

    فروغ شام کا منظر اس آفتاب میں تھا کرن کرن وہ اجالا تھا پر حجاب میں تھا ترے بدن کی تمازت تھی جس سے آگ لگی چمن میں برق نہ شعلہ کوئی گلاب میں تھا مرے قریب رہا پھر بھی مجھ کو پڑھ نہ سکا مرا وجود تو محفوظ اک کتاب میں تھا زمانے بھر کی نظر سے جو بچ گیا یارو وہ شخص میری نگاہوں کے انتخاب ...

    مزید پڑھیے

    ان علم و آگہی کی کتابوں میں کچھ نہیں

    ان علم و آگہی کی کتابوں میں کچھ نہیں کیا ڈھونڈھتا ہے یار نصابوں میں کچھ نہیں خوشبو کو ڈھونڈنے کی تمنا ہے کس لیے کچھ اور دیکھ سوکھے گلابوں میں کچھ نہیں جب اپنے پاس پیار کی صورت نہیں رہی چھوڑو خیال دوست کہ خوابوں میں کچھ نہیں وہ شہر مٹ چکا جو بسایا تھا پیار کا کیا ڈھونڈتے ہو یار ...

    مزید پڑھیے

    کل زندگی کے خواب کی تعبیر مل گئی

    کل زندگی کے خواب کی تعبیر مل گئی تھی جس کی مجھ کو جستجو وہ ہیر مل گئی اپنی دعا پہ تھا مجھے کچھ اس قدر یقین مانگی خدا سے جو وہی جاگیر مل گئی جو لوگ بے وقار سے پھرتے تھے شہر میں میرے سبب سے ان کو بھی توقیر مل گئی برسیں وفا کے چاند کی کرنیں کچھ اس طرح بے نور آنگنوں کو بھی تنویر مل ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    زندگی

    زندگی خواب نہیں نقش بر آب نہیں سوچ کا دریا ہے عمل کا صحرا ہے وصل کا روپ ہے ہجر کی دھوپ ہے یار کی نشانی ہے پیار کی کہانی ہے درد کی خوشبو ہے اک سلگتی آرزو ہے زندگی شام بھی ہے شام بے نام بھی ہے

    مزید پڑھیے