رنگ دل رنگ نظر یاد آیا
رنگ دل رنگ نظر یاد آیا تیرے جلووں کا اثر یاد آیا وہ نظر بن گئی پیغام حیات حلقۂ شام و سحر یاد آیا یہ زمانہ یہ دل دیوانہ رشتۂ سنگ و گہر یاد آیا یہ نیا شہر یہ روشن راہیں اپنا انداز سفر یاد آیا راہ کا روپ بنی دھوپ اپنی کوئی سایہ نہ شجر یاد آیا کب نہ اس شہر میں پتھر برسے کب نہ اس شہر ...